یوپی ایم ایل سی الیکشن: بی جے پی نے36 ناموں کا پینل مرکزی قیادت کو بھیجا

Source: S.O. News Service | Published on 4th March 2024, 12:51 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،4/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی )اتر پردیش میں پیر سے ایم ایل سی انتخابات کے لیے نامزدگی شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس الیکشن میں ریاست میں این ڈی اے اور انڈیا اتحاد کے درمیان ایک بار پھر دلچسپ جنگ دیکھنے کو ملے گی۔ ایک طرف بی جے پی ایک بار پھر سماج وادی پارٹی کے ممبران اسمبلی کے باغی رویہ کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی، وہیں دوسری طرف اکھلیش یادو کے لیے اپنے اتحادیوں کو منانا ایک چیلنج ہوگا۔ان تمام سیاسی پیش رفت کے درمیان، بی جے پی نے اس الیکشن کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں پر غور و خوض شروع کر دیا ہے۔ راجیہ سبھا انتخابات میں کامیابی کے بعد پارٹی اب اپنی مستقبل کی حکمت عملی کو تیز کرنے میں مصروف ہے۔

یوپی بی جے پی کی کور کمیٹی کی میٹنگ ہفتہ کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی رہائش گاہ پر ہوئی۔اس میٹنگ کے بعد ایم ایل سی انتخابات کے لیے 36 ناموں کا پینل مرکزی قیادت کو بھیجا گیا ہے۔ دراصل قانون ساز کونسل کی 13 سیٹیں 6 مئی کو خالی ہو رہی ہیں۔ اس کے لیے انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ان 13 سیٹوں میں سے فی الحال بی جے پی اتحاد کے پاس 10 سیٹیں ہیں۔یوگی حکومت کے وزیر آشیش پٹیل بھی ان امیدواروں میں شامل ہیں جن کی میعاد ختم ہو رہی ہے۔ یہ یقینی سمجھا جاتا ہے کہ بی جے پی اس الیکشن میں دوبارہ دس سیٹیں جیت لے گی۔ ایسے میں آشیش پٹیل کو ایک سیٹ پر ایک اور موقع ملنے کا پورا امکان ہے۔ اس لیے یہ تقریباً طے ہے کہ ایک سیٹ اپنا دل ایس کے پاس جائے گی۔اس کے علاوہ 9 سیٹوں کے لیے بی جے پی کی کور کمیٹی نے ہر سیٹ کے لیے چار ناموں کا پینل مرکزی قیادت کو بھیجا ہے۔ ہفتہ کو منعقدہ میٹنگ میں سی ایم یوگی کے علاوہ یوپی بی جے پی کے انچارج بائی جیانت پانڈا، ریاستی صدر بھوپیندر چودھری، ڈپٹی سی ایم برجیش پاٹھک اور کیشو پرساد موریہ کے علاوہ ریاستی جنرل سکریٹری دھرم پال سنگھ بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی جی کیا اب بھی آپ خاموش رہیں گے؟ پرینکا گاندھی نے ریونّا سیکس اسکینڈل معاملہ پر پی ایم مودی سے کیا سوال

کرناٹک میں جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کے لیے اس وقت حالات انتہائی ناخوشگوار معلوم پڑ رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخاب کے درمیان ہاسن سے این ڈی اے امیدوار پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل معاملہ نے طول پکڑ لیا ہے اور اب جے ڈی ایس کے کئی لیڈران بھی ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ...

کالیجیم سسٹم ختم کرنے والی عرضداشت پر سماعت کرنے سے چیف جسٹس آف انڈیا نے کیا انکار

سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ میں ججوں کی تقرری کے کالیجیم سسٹم کو ختم کرنے کی درخواست والی عرضداشت پر غور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے ایڈووکیٹ میتھیوز نیدومپرا کی اس درخواست پر غور کیا کہ کالیجیم سسٹم کو ختم ...

لوک سبھا الیکشن 2024: کانگریس نے پنجاب میں 4 امیدواروں کا کیا اعلان، ریاست کی 13 میں سے 12 سیٹوں کے امیدوار طے

کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لیے پنجاب میں چار سیٹوں پر آج (29 اپریل) اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی نے راجستھان کانگریس کے انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا کو گورداسپور سے اور پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ برار (راجا ورنگ) کو لدھیانہ سے ٹکٹ دیا ہے۔ کانگریس نے ...

ہیمنت سورین کو نہیں ملی راحت، انتخابی مہم کے لیے نہیں آسکیں گے جیل سے باہر،آئندہ سماعت 6 مئی کو

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لیے انتخابات کے دوران باہر آنا ضروری ہے۔ سورین نے عدالت ...

کانگریس کا پی ایم مودی پر سخت حملہ، کہا- دوسرے مرحلے کے بعد بوکھلائے مودی ڈر پھیلا رہے ہیں

کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کرناٹک میں پی ایم مودی کی ریلی سے قبل مودی سے کچھ سوالات پوچھے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر انہوں نے لکھا کہ دوسرے مرحلے میں شکست کے بعد مایوس وزیر اعظم آج کرناٹک میں کئی ریلیاں کر رہے ہیں۔ کچھ سوالات ہیں جن کا جواب جھوٹ بولنے اور ...

تہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت کے بعد سنیتا کجریوال کی وزیر اعلیٰ کجریوال سے ہوئی ملاقات

ہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا نے ان سے ملاقات کی۔ یہ جانکاری پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دی۔ حالانکہ عآپ نے اتوار کے روز الزام لگایا تھا کہ جیل افسران نے سنگیتا کیجریوال کو وزیر اعلیٰ سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ...