یوپی : یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر مارچ پر الرٹ ، 17 اضلاع حساس

Source: S.O. News Service | Published on 24th January 2021, 12:00 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،24؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) یوپی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے یوم جمہوریہ کے موقع پر عہدیداروں کو مکمل چوکس رہنے کی ہدایت دے ڈالی ہے۔ کیوں کہ کسانوں نے ٹریکٹر پریڈ لینے کا اعلان کیا ہے۔ کسانوں کی نقل و حرکت کے پیش نظر سے سینئر پولیس افسران کوریاست کے حساس 17 اضلاع میں نوڈل آفیسرز کے طور پر بھیجا گیا ہے۔

ہفتہ کے روز ہندوستانی کسان یونین کے لکھنؤ میں راج بھون کا ٹریکٹر کے ساتھ گھیرائو کرنے اور کسان تنظیموں کے 26 جنوری کو ٹریکٹر پریڈ لینے کے اعلان کے پیش نظر یوپی کے مکھیا یوگی نے پولیس اور انتظامی عہدیداروں کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دے ڈالی ہے۔ کسانوں کے مجوزہ پروگرام کو دیکھ کر وزیر اعلی نے اضلاع میں کسانوں کی تنظیموں کے نمائندوں سے بات کرنے کے بعد اس کا حل تلاش کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کے مجوزہ ٹریکٹر پریڈ کے لئے پولیس کو قبل از وقت الرٹ کردیا گیا ہے۔حساس اضلاع کے پولیس افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ کسان رہنماؤں کو منوانے کی کوشش کریں اور کہیں بھی امن و امان متاثر نہ ہونے دیں۔ڈی جی پی ایچ سی اوستھی نے پہلے ہی اس سلسلے میں تفصیلی ہدایات جاری کردی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

283 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، وزیر اعظم کے چہرے پر گھبراہٹ صاف نظر آ رہی، تیسرے مرحلہ کے بعد کانگریس کا رد عمل

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آج پورے ملک میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس طرح 283 سیٹوں پر کھڑے سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ووٹنگ ٹرینڈ کو ...

الیکشن کمیشن نے ’ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ‘ کو ’مودی کوڈ آف کنڈکٹ‘ میں تبدیل کر دیا! ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کے روز کہا کہ انتخابی مہم کے دوران نفرت انگیز تقاریر کرنے والے بی جے پی لیڈروں کے معاملہ میں الیکشن کمیشن نے آنکھیں بند کر لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ’ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ‘ کو ’مودی آف کنڈکٹ‘ میں تبدیل کر دیا ہے۔

امت شاہ کو بھی پی ایم مودی کی طرح ہی جھوٹ پھیلانے کی بیماری لگ گئی ہے: جے رام رمیش

لوک سبھا انتخابات کے لیے جاری تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کرناٹک میں ریزرویشن کا معاملہ ایک بار پھر گرما گیا ہے۔ اس معاملے پر کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ریزرویشن کے تعلق سے وزیر داخلہ امت شاہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی پی ...

نتیش کمار ، رابڑی دیوی سمیت بہار قانون ساز کونسل کے 11 نو منتخب ارکان کی حلف برداری

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سمیت قانون ساز کونسل کے 11 نو منتخب اراکین نے منگل کو قانون ساز کونسل کے اراکین کے طور پر حلف لیا۔ قانون ساز کونسل کے چیئرمین دیویش چندر ٹھاکر نے نومنتخب اراکین کو عہدے کا حلف دلایا۔ حلف برداری کی تقریب میں اسمبلی کوٹہ سے منتخب ہونے والے اراکین، ...

اپریل ماہ میں بے روزگاری بڑھ کر 8.1 فیصد ہوئی، 47 لاکھ لوگ ملازمت سے ہوئے محروم: سی ایم آئی ای

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان مودی حکومت کے لیے بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ یعنی اپریل 2024 میں تقریباً 47 لاکھ لوگوں کو اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے اشخاص کے ...

سی بی آئی معاملے میں منیش سسودیا کو جھٹکا، عدالتی حراست میں 15 مئی تک توسیع

دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کو دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں جھٹکا لگا ہے۔ راؤز ایونیو کورٹ نے اس کیس سے متعلق سی بی آئی معاملے میں سسودیا کی عدالتی تحویل میں 15 مئی تک توسیع کر دی ہے۔ اس کیس کی اگلی سماعت اب 15 مئی کو ہوگی۔ دہلی آبکاری ...