سماجی انصاف کے اصول پر عمل کرنے 5 گیارنیٹاں متعارف، ہندوستان کے 70 فیصد وسائل پر 10 فیصد افراد کا قبضہ؛ 77 ویں یوم آزادی تقریب سے وزیر اعلیٰ سدارامیا کا خطاب 

Source: S.O. News Service | Published on 16th August 2023, 10:08 AM | ریاستی خبریں |

بینگلورو، 16/اگست (ایس او نیوز/پی ٹی آئی) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہا کہ ان کی حکومت کی 5 گیارنٹی اسکیمات دولت جمع کرنے والے اس کی تقسیم میں سماجی انصاف کے اصول پر عمل کرنے متعارف کرائی گئیں۔ 

بینگلورو کے مانک شاہ پریڈ گراؤنڈ پر 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے سدارامیا نے نشاندہی کی کہ کرناٹک کے عوام کو احساس ہوگیا کہ سماج میں امن سے ہی ترقی ممکن ہے۔ 5 گیارنٹیاں متعارف کرانے کے پس پردہ وجہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نولبرل ازم کی وجہ سےا مراءاور غرباء کے درمیان خلیج بڑھ رہی ہے۔ 

ہندوستان میں آج 70 فیصد وسائل پر 10 فیصد افراد کا قبضہ ہے۔ نو آباد کاری دور میں انگریز حکمرانوں نے ملک کو لوٹا  مگر اب چند سرمایہ کاروں کے پاس وسائل جمع ہورہے ہیں۔ ایسی صورت حال میں کیا ترقی ممکن ہے؟

انہوں نے تعجب کا اظہار کیا کہ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم دولت اکٹھا کرنے اور اس کی تقسیم میں سماجی انصاف کے اصول پر عمل کررہے ہیں۔ لہٰذا ہم نے 5 گیارنٹیاں متعارف کرائیں۔ 

انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے عوام کے سماجی و معاشی موقف کو بہتر بنانے میں عالمگیر بنیادی آمدنی (یو بی آئی) پر مبنی 5 گیارنٹیوں وضع کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے ساتھ حکومت نے مہنگائی، بے روزگاری، ذات اور مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک اور بدعنوانی کو سنجیدگی سے لیا۔ ہم نے ان اسکیمات کو اولین کابینی اجلاس میں منظور کرنے کا فیصلہ کیا اور انہیں حکومت کی تکمیل کے اندرون تین ماہ متعارف کروادیا۔ شکتی اسکیم کے تحت 50 تا 60 لاکھ خاتون مسافرین ریاست میں مفت بس خدامات سے استفادہ کررہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاحال 38.54 کروڑ مفت سفردرج ہوچکے ہیں۔

سدارامیا نے کہا کہ ہر گھر کو 200 یونٹ مفت برقی کی اسکیم گرہا جیوتی کے تحت 1.49 کروڑ خاندانوں نے آن لائن رجسٹریشن کروایا۔ عوام یکم اگست سے اس اسکیم سے استفادہ کررہے ہیں۔ ریاست نے اس کے نفاذ کے لئے 13،190 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔

انا بھاگیہ اسکیم کے تحت حکومت نے بھوک سے پاک ریاست کو یقنی بنانے 10 کلو چاول فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اضافی 5 کلو چاول کی فراہم میں مرکز کے عدم تعاون کی وجہ ان کی حکومت نے ہر استفادہ کنندہ کو ہر ماہ 5 کلو چاول کی بجائے نقد رقم ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

ان کے مطابق انا بھاگیہ اسکیم کے تحت 1.04 کروڑ خاندانوں کو مالی امداد حاصل ہورہی ہے۔ خاندان کی ہر خاتون سربراہ کو ماہانہ 2 ہزار روپئے فراہم کرنے والی گروہا لکشمی اسکیم کے تعلق سے سدارامیا نے کہا کہ تمام خانون سربراہوں کے بینک کھاتوں میں رقم کی راست منتقلی کا 27 اگست سے آغاز ہوگا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس اسکیم کے تحت 1.08 کروڑ خواتین نے اپنا نام درج کروایا ہے۔

مجاہدین آذادی کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک کے عوام ان ہزاروں افراد کی قربانیوں کی وجہ سے آزادی کا لطف اٹھارہے ہیں جنہوں نے ملک کو غلامی سے نجات دلانے اپنی جانوں کی بھی پرواہ نہیں کی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

کرناٹک میں پہلے مرحلہ میں تقریباً 70 فیصد پرامن پولنگ، راجدھانی بنگلورو کی تینوں سیٹوں پر پولنگ 50 فیصد تک محدودرہ گئی

کرناٹک میں پہلے مرحلہ کے لوک سبھا انتخابات میں 14 لوک سبھا حلقوں میں پولنگ اکا دکا وارداتوں کو چھوڑ کر پر امن رہی۔ چامراج نگر میں پتھراؤ، بعض مقامات پر پولنگ کا بائیکاٹ اور احتجاج کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر پولنگ انتہائی پر سکون رہی۔

پی ایم مودی کے ہندو۔مسلم والے حالیہ بیانات کو لے کر راہول گاندھی نے کہا؛ انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے اس لئے مودی گھبراگئے ہیں، کچھ دنوں میں آسکتے ہیں آنسو

پی ایم مودی کے حالیہ ہندو۔مسلم بیانات او رکانگریس کے  انتخابی منشور کو لے کر غلط بیانی   پر مودی کو نشانہ تاکتے ہوئے  کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے  کہا کہ  لوک سبھا انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے،  اس لئے وہ  اقتدار ہاتھ سے نکلنے کو لے کر گھبرا گئے ہیں،  مودی کی زبان ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...