بھٹکل شمس الدین سرکل پرڈرینیج کا کنکشن غوثیہ اسٹریٹ کی طرف موڑنے کی کوشش؛ شرابی ندی صفائی کمیٹی کے اراکین سخت ناراض ؛ کونسلروں کی مداخلت کے بعد کام اسٹاپ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th February 2024, 2:15 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 26 فروری (ایس او نیوز) بھٹکل شمس الدین سرکل  پر  پلان کے مطابق ڈرینیج کو  وینکٹاپور ندی کی طرف موڑنے کے بجائے اس کا کنکشن غوثیہ اسٹریٹ  کی طرف موڑنے کی کوشش کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ایک طرف    شرابی ندی صفائی کمیٹی کے اراکین نے   سخت  ناراضگی ظاہر کی وہیں    کونسلروں کی مداخلت کے بعد پیر کو  کام روک دیا گیا۔ میونسپل کونسلروں نے چیف آفسر  سے  مطالبہ کیا کہ کھودے گئے گڈھوں میں مٹی بھرنےکا بھی حکم دیا جائے  ۔

بتایا   گیا ہے کہ  نیشنل ہائی وے  کی ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی کی  طرف سے گذشتہ چار پانچ دنوں سے  انڈر گراونڈ ڈرینیج کا کام یہاں  شروع کیا گیا تھا، پلان کے مطابق یہاں سے ڈرینیج کو سیدھے وینکٹاپور ندی  کی طرف لے جانا چاہئے تھا لیکن کنٹریکٹر  اپنی آسانی کے لئے بغیر میونسپالٹی اور تعلقہ انتظامیہ کی اجازت لئے،  چوری چھپے  ڈرینیج کو غوثیہ اسٹریٹ کی طرف موڑنے کا کام کررہاتھا، اتوار شب کو  جیسے ہی میونسپل کونسلروں کو اس کی بھنک لگی، پیر صبح بعض کونسلرس سیدھے چیف آفسر سے رجوع ہوئے اور معاملہ دریافت کیا تو حیرت انگیز طو ر پر پتہ چلا  کہ میونسپل چیف آفسر سمیت تعلقہ انتظامیہ کو بھی  اندھیرے میں رکھ کر کنٹریکٹر اپنے طور پر ہی  فیصلہ لیتے ہوئے  ڈرینیج کو غوثیہ اسٹریٹ کی طرف موڑنے کی فراغ میں ہے۔

معاملہ سامنے آتے ہی ایک طرف کونسلرس نے  چیف آفسر کو آڑے ہاتھوں لیا تو دوسری طرف چیف آفسر نے میونسپل انجینر سمیت کنٹریکٹر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے  کام کو فوری طور پر  روکنے کا حکم دیا۔ چیف آفسر نیل کنٹھ میستا نے میونسپل انجینر کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کنٹریکٹر کام کو نہیں روکتا ہے تو اُس کے خلاف پولس تھانہ میں ایف آئی آر درج کرے۔ چیف آفسر نے کہا کہ پہلے ہی غوثیہ اسٹریٹ  میں پمپنگ اسٹیشن کو لے کرعوام بے حد پریشان ہیں، سینکڑوں کنویں  ڈرینج میں تبدیل ہوچکے ہیں اورقریبی شرابی ندی بھی گھٹر سے آلودہ ہوچکی ہے، ایسے میں  کنٹریکٹر کا میونسپالٹی کو بتائے بغیر اور تعلقہ انتظامیہ کو اندھیرے میں رکھ کر  من مانے طریقے پر کام کرنا  بالکل ناقابل قبول ہے اور اس کے خلاف پولس تھانہ میں شکایت درج کی جانی چاہئے۔ بعد میں میونسپل کونسلروں کے ساتھ چیف آفسر نے شمس الدین سرکل پر کھدائی کے کام کا مشاہدہ کرنے جائے وقوع پر پہنچے اور کام کو فوری طور پر روکنے کا حکم دیا۔ چیف آفسر نے بتایا کہ اس تعلق سے وہ  میونسپل  ایڈمنسٹریٹر یعنی اسسٹنٹ کمشنر کو  خبر کریں گے اور اگلی کاروائی انجام دی جائے گی۔

میونسپل کونسلرس  قیصر محتشم، فیاض مُلا،  عبدالعظیم ، محی الدین الطاف کھروری اور عبدالروف نائطے نے چیف آفسر کو واضح طور پر بتایا کہ اگر  شمس الدین سرکل  سے ڈرینیج کا کوئی بھی کنکشن غوثیہ اسٹریٹ سے جوڑنے کی کوشش کی گئی تو   سخت عوامی احتجاج کیا جائے گا اور غوثیہ اسٹریٹ  میں واقع پمپنگ اسٹیشن سے    ڈرینیج کا پائپ  جوڑنے کی اجازت ہرگز  نہیں دی جائے گی۔

یاد رہے کہ ڈرینج سے متاثرہ  شرابی ندی کی صفائی اور اسے گہرا کرنے سمیت ندی کے اطرف پچنگ وغیرہ کرنے کا بیڑا اُٹھاکر بھٹکل کے پرانے محلوں کی اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل ذمہ داران کی ایک الگ کمیٹی ترتیب دی گئی ہے  اور قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنطیم کی  سرپرستی  میں  مناسب اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں،  ندی کی صفائی پر زور دیتے ہوئے عنقریب ایک احتجاجی مظاہرہ کا بھی منصوبہ بنایا جارہا ہے، ایسے میں شمس الدین سرکل اور رنگین کٹہ کے ڈرینج کوبھی     وینکٹاپور ندی کی طرف لے  جانے کے بجائے اُسے  غوثیہ اسٹریٹ کی طرف  موڑنے کی کوشش کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ان اسپورٹس سینٹروں  کے اراکین نے گہری ناراضگی ظاہر کی ہے اور  متنبہ کرایا ہے کہ ایسی کسی  بھی کوشش  کو کامیاب  ہونے نہیں  دیاجائے گا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔