غزہ کی صورتحال پر،اقوام متحدہ میں جنگ بندی کی قرارداد پیش ہوئی مگر امریکہ اور برطانیہ نے ویٹو کردیا

Source: S.O. News Service | Published on 18th October 2023, 1:42 PM | عالمی خبریں |

نیویارک، 18/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) اسرائیل کے وحشانیہ حملوں اور اب زمینی حملوں کے تیاریوں کے درمیان پوری دنیا میں ہلچل شروع ہو گئی ہے۔ ایک طرف اسرائیل پر دبائو بنایا جارہا ہے کہ وہ جنگ روکے تو دوسری طرف دنیا بھر کے اہم لیڈران مختلف دورے کررہے ہیں تاکہ اسرائیل اور فلسطین کے حق میں رائے عامہ ہموار کی جاسکے۔ اس سلسلے میں سرگرم رول نبھانے والے روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد پیش کی تھی لیکن اسے مطلوبہ ۹؍ ووٹ نہیں مل سکے۔ روس کی جانب سے پیش کی گئی  غزہ کی ’انسانی بنیادوں پر جنگ بندی‘ کی قرار داد  ۱۵؍رکنی کونسل میں ناکام رہی۔ قرارداد کے مسودہ کے حق میں پانچ اور مخالفت میں چار ووٹ  پڑےجبکہ  ۶؍اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ 

اس قرار داد پر روس سمیت چین، متحدہ عرب امارات، موزمبیق اور گیبون نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ امریکہ، فرانس، برطانیہ اور جاپان نے حسب عادت قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا اور جنگ بندی کی کوششوں کو زبردست جھٹکا دیا جبکہ چھ ملکوں البانیا، برازیل، ایکواڈور، گھانا، مالٹا اور سوئٹزر لینڈ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔یاد رہے کہ روس نےجو قرار داد پیش کی تھی اس میں قیدیوں کی رہائی، انسانی امداد کی فراہمی اور ضرورت مند شہریوں کے محفوظ انخلاء کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔ روسی مندوب واسیلی نیبنزیا نے سلامتی کونسل کے سامنے اپنی تقریر میں کہا کہ اس منصوبے کا مقصد ایک ’باعزت‘ انسانی جنگ بندی کا مطالبہ کرنا ہے اور اس کے لئے ہم حمایت کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس کے جواب  میں سلامتی کونسل میں امریکی نمائندہ لنداتھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ غزہ کے شہریوں کو حماس کے اقدامات کا خمیازہ نہیں بھگتنا چاہئے یہ بات ہم مانتے ہیں لیکن  قرارداد کے مسودے میں حماس کی تحریک کا حوالہ نہیں دیا گیا اور نہ ہی اس کی مذمت کی گئی ہے۔ اسی لئے ہم اس قرار داد کو قبول نہیں کریں گے۔ برطانوی مندوب نے  بھی کہا کہ ہم ایسی قرارداد کی حمایت نہیں کر سکتے جس میں اسرائیل کے خلاف حماس کے حملوں کی مذمت نہ ہو۔اس موقع پر فلسطینی مندوب ریاض منصور نے کہا کہ سلامتی کونسل فلسطینیوں کے قتل عام کو جائز قرار دیتی ہے اور مقتول کو مورد الزام ٹھہراتی ہے۔ ہم کسی شہری کا قتل نہیں چاہتے، خواہ فلسطینی ہو یا اسرائیلی۔ اس کے بعد قرار داد پر ووٹنگ ہوئی جس میں امریکہ ، برطانیہ ،جاپان اور فرانس نے قرار داد کی مخالفت کی اور اسے ناکام بنادیا۔

 دوسری طرف روسی صدر ولادیمیر پوتن چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں۔ وہ یہاں ممکنہ طور پر حماس اسرائیل جنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کرسکتے ہیں۔ ان کا یہ دورہ کافی اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے۔ ادھر امریکی صدر جو بائیڈن بدھ کو اسرائیل کے دورے پرپہنچیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔