یوکرین میں بلیک آؤٹ کا ذمہ دار روس:ولودیمیر زیلنسکی

Source: S.O. News Service | Published on 12th September 2022, 12:27 PM | عالمی خبریں |

کیف ، 12؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین میں بلیک آؤٹ کا ذمہ دار روس ہے اور اس کا مقصد جوابی حملے کا انتقام لینے کے لئے بجلی کی کٹوتی کرکے لوگوں کو روشنی اور گرمی سے محروم کرنا ہے۔ ولودیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں شہریوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بناتے ہوئے "دہشت گردانہ کارروائیاں" کرنے کا الزام لگایا۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق مبینہ بلیک آؤٹ نے کھارکیف اور ڈونیٹسک سمیت مشرقی علاقوں میں تقریباً 9 لاکھ افراد کی زندگیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ کھارکیف کے میئر ایہورتیرخوو نے کہا کہ شہری بنیادی ڈھانچے پر روسی فوجی حملوں نے ان کے شہر میں بجلی اور پانی کی فراہمی کا نظام درہم برہم کر دیا ہے۔

انہوں نے اسے یوکرائنی فوج کی حالیہ کامیابیوں کا بدلہ لینے کی ایک بری اور قابل مذمت کوشش قرار دیا۔ پڑوسی علاقے سومی کے گورنر نے کہا کہ اکیلے ایک ضلع میں 130 سے ​​زائد بستیاں بجلی سے محروم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، نپروپیٹروس اور پولٹاوا علاقوں میں بھی اسی طرح کے مسائل کی اطلاع ملی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔