امریکہ کا سخت موقف، بائیڈن کا روس پر پابندیوں کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 23rd February 2022, 11:39 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن ، 23؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) امریکہ اور روس اب یوکرین کو لے کر آمنے سامنے آ گئے ہیں ۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین میں روس کی کارروائیوں کو ’ حملے کا آغاز‘ قرار دیتے ہوئے روس کے بینکوں اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے خلاف سخت مالی پابندیوں کا حکم دے دیا ہے۔واضح رہے اس سے قبل روس کےاراکین پارلیمان نے صدر ولاد یمیر پوتن کو اختیار دے دیا تھا کہ وہ اپنے ملک سے باہر فوجی طاقت کا استعمال کر سکتے ہیں۔

وائٹ ہاوس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے صدر پوتن کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا اور کہا ہےکہ یوکرین پر روس کے حملے کا آغاز ہو چکا ہے۔ بائیڈن نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پوتن مزید آگے بڑھتے ہیں تو مزید سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

امریکہ کے صدر نے یہ اقدام یورپی یونین کے 27 رہنماوں کی تائید کے ساتھ اٹھایا جنہوں نے منگل کے روز روس کے عہدیداروں کو یوکرین سے متعلق اقدامات پر ہدف بنانے والی ابتدائی پابندیوں پر اتفاق کیا تھا۔ جرمنی نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ روس کے ساتھ نارڈ سٹریم ٹو نامی گیس پائپ لائن پر کام روک رہا ہے۔ یہ گیس پائپ لائن روس کے لیے ایک ایسا فائدہ مند منصوبہ ہے جس کی طرف وہ طویل عرصے سے دیکھ رہا ہے۔

صدر جو بائیڈن نے کہا کہ یوکرین کے بارے میں پوتن کے دعوے ہم میں سے کسی کو دھوکے میں نہیں رکھ سکتے۔ بائیڈن نے کہا کہ وہ روس کی ہمسایہ ریاستوں ایسٹونیا، لیتھوینیا اور لیٹویا کے لیے مزید امریکی فوجی بھجوا رہے ہیں جو روس کی سرحد کے ساتھ نیٹو کے فوجی دستوں میں شامل ہوں گے۔ ایسٹونیا کے وزیراعظم اور لیٹویا اور لتھوینیا کے صدور نے جمعے کے روز امریکہ کی نائب صدر کاملا ہیرس سے براہ راست درخواست کی تھی کہ امریکہ ان بالٹک

خطاب میں صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکہ روس کے دو مالیاتی اداروں پر مکمل طور سے پابندی اور روس کے لیے قرضوں پر جامع پابندی عائد کر رہا ہے۔ جو بائیڈن کے بقول ان پابندیوں کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے روس کی حکومت کو مغرب کے مالیاتی اداروں سے منقطع کر دیا ہے۔ ان پابندیوں کے بعد روس مغرب سے رقوم حاصل نہیں کر سکے گا اور یورپی مارکیٹوں سے نئے قرضے پر تجارت نہیں کر سکے گا۔

امریکہ کے صدر نے یہ پابندیاں ایسے وقت میں عائد کی ہیں جب روس کی فوجیں مشرقی یوکرین کے باغیوں کے کنٹرول والے دو علاقوں میں داخل ہوئی ہیں اور روس نے ان علاقوں کو خود مختار تسلیم کر لیا ہے۔ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ روس نے کتنی بڑی تعداد میں اپنی فوجیں ان علاقوں میں تعینات کی ہیں۔ یوکرین اور اس کے مغربی اتحادی ایک طویل عرصے سے کہتے آ رہے ہیں کہ روس کے فوجی علاقے میں لڑائی لڑ رہے ہیں۔ ماسکو نے ہمیشہ اس دعوے کی تردید کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔