اڈپی میں نقلی زیورات گروی رکھنے کا معاملہ - ملزم نے دھوکہ دہی کا طریقہ فلموں سے سیکھا تھا ! 

Source: S.O. News Service | Published on 7th March 2024, 10:41 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی ،  7 / مارچ (ایس او نیوز)  پڈوبیدری پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی پرسنا اور ٹیم نے کیرالہ کے باشندے راجیو کے ذریعے بینکوں اور کوآپریٹیو سوسائٹیوں میں نقلی سونا گروی رکھتے ہوئے لاکھوں روپے کی جو دھوکہ دہی کی تھی اس کا پردہ فاش کیا ہے ۔ 
    
ملزم نے 30 گرام نقلی سونے کے زیورات مقامی سوسائٹیوں اور بینکوں میں گروی رکھ کر قرضے حاصل کرنے اور بینکوں اور سوسائٹیوں کو دھوکہ دینے کے لیے جو اسکیم تیار کی تھی وہ فلمی پلاٹ سے متاثر ہو کر انجام دی گئی تھی ۔

اس کے علاوہ دھوکہ دہی کی اس مجرمانہ کارروائی انجام دینے کے لئے  کمٹہ کے رہنے والے نیتل بھاسکر شیٹ (35)، سنجے شیٹ (42) اور بیلگاوی کے کیلاس گوراڈا (26) کو دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں کلیدی ملزم راجیو کی مدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔  تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ 
    
پولیس نے کمپیوٹر سمیت 3.5 لاکھ روپے مالیت کی مشینری بھی ضبط کر لی، جسے سونے زیورات پر جعلی 916 ہال مارک مہریں لگانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا ۔ 

راجیو نے اپنے دوست نیتل بھاسکر شیٹ کی مدد سے ایک خلیجی ملک کا سفر کرنے کا منصوبہ بنایا جس میں 30 گرام  نقلی سونے کے زیورات پہن کر جانا اور ہندوستان واپسی کے وقت 20 گرام اصلی سونے کے زیورات پہن کر لوٹنا تھا ۔

 کمٹہ کے دو دیگر ساتھیوں کو راجیو نے جعلی سونے کے زیورات بنانے کے لیے اپنے ساتھ  شریک کر لیا تھا، ان زیورات پر بیلگاوی میں ہال مارک کی مہر لگانے کا کام کیا گیا تھا ۔ 
    
لیکن راجیو نے بعد میں اپنی توجہ مقامی مالیاتی اداروں کو دھوکہ دینے پر مرکوز کر دی ۔ راجیو اور اس کی بیوی نے پڈوبیدری اور اچیلا میں مالیاتی اداروں سے قرضے حاصل کرنے کے لیے نقلی سونے کے زیورات گروی رکھے جسے جانچنے اور جعلسازی کا پتہ لگانے میں یہ مالیاتی ادارے ناکام رہے ۔ گروی رکھے ہوئے زیورات کی نیلامی کے دوران زیورات جعلی ہونے کا پتہ چلا تھا ۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔