اُڈپی نجاراجتماعی قتل معاملہ: ایک مہینہ بعد بھی پوری نہیں ہوئی فاسٹ ٹریک کورٹ، اسپیشل پراسیکیوٹر کی مانگ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th December 2023, 2:07 AM | ساحلی خبریں |

اُڈپی 12 / (ایس او نیوز)اُڈپی کے نجارمیں تروپتی لے آوٹ پر بیک وقت ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل کی جو واردات پروین چوگلے نامی ملزم نے انجام دی تھی، اسے آج مہینہ کا عرصہ گزر گیا مگر حکومت کی طرف سے فاسٹ ٹریک کورٹ اور اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی تعیناتی کا وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہوا ہے۔

یاد رہے کہ پورے علاقے میں سنسنی پھیلانے والی اس واردات کے بعد متاثرہ نورمحمد کے خاندان والوں اور ان کے گاوں میں رہنے والوں کے علاوہ سماجی تنظیموں اور لیڈروں نے حکومت سے مانگ کی تھی کہ قاتل کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے اس معاملے میں پیروی کے لئے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نامزد کیا جائے اورسماعت کے لئے فاسٹ ٹریک عدالت تشکیل دی جائے۔

قتل کی واردات کے بعد متاثرہ خاندان سے ملاقات اور تعزیت کرنے والی ضلع انچارج وزیر لکشمی ہیبالکرکےعلاوہ ودھان پریشد رکن منجوناتھ بھنڈاری نے بھی جلد ہی یہ مانگ پوری کرنے کا تیقن دیا تھا۔ ریاستی اقلیتی کمیشن کے صدر نے بھی اس ضمن میں حکومت کو سفارش بھیجنے کا وعدہ کیا تھا۔ اڈپی ضلع اوکوٹا کے بینر تلے سنتے کٹے میں مختلف مذاہب کے نمائندوں کا اجلاس ہوا تھا جس میں یہی مانگ دہرائی گئی تھی اور یہ تجویز ریاستی وزیر داخلہ کو بھیجی گئی تھی۔ مگرحکومت نے ابھی تک اس پر کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔

اس صورتحال کے بارے میں متاثرہ خاندان کے سربراہ نور محمد کہتے ہیں کہ میں نے اپنا پورا خاندان کھویا ہے۔ اب میرے لئے صرف انصاف کا حصول ہی باقی بچا ہے۔ اس ضمن میں حکومت کو جتنی جلد ممکن ہو، فاسٹ ٹریک کورٹ کی تشکیل اوراسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی تعیناتی کا انتظام کرے۔ اس سے ہٹ کر میری اور کوئی مانگ ہے ہی نہیں۔

اے پی سی آر کے ریاستی سیکریٹری حسین کوڑی بینگرے کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کو ایک مہینے کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی ایسا لگتا ہے کہ ریاستی حکومت نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا ہے۔ فاسٹ ٹریک کورٹ اوراسپیشل پبلک پراسیکیوٹرکی تعیناتی پرحکومت ٹال مٹول کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی تعیناتی تو پولیس تفتیش کے مرحلے میں ہی ہونا چاہیے۔ اب جو بیلگاوی میں اسمبلی سیشن چل رہا ہے اس میں اس تعلق سے اعلان ہونا چاہیے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔