اُڈپی کے ایک مکان سے 18لاکھ روپئے مالیت کے زیورات اور 80ہزارروپئے نقد چوری

Source: S.O. News Service | Published on 12th March 2024, 11:49 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:12؍ مارچ (ایس او نیوز) تعلقہ کے بڈگوبیٹا دیہات میں پیش آئی چوری کی ایک واردات میں چوروں نے ایک گھر میں گھس کر لاکھوں مالیت کے زیورات سمیت نقد رقم پر بھی ہاتھ صاف کرلیا ہے۔بتایاگیاہےکہ گھر میں موجود   18 لاکھ روپئے مالیت کےزیوارت اور 80ہزار روپئے نقد رقم  چوری ہوئےہیں ۔

آدھی رات قریب 3:30 بجے گھر میں گھسے چوروں نے گھر میں موجود ہیرے کا نیکلیس سمیت 18لاکھ روپیوں کے زیورات اور 80ہزار روپئے نقد چوری ہونے کے متعلق سُتل بی نامی شخص نے اُڈپی شہری پولس تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت میں بتایا گیا ہے کہ 30-03بجے سے 15-04بجے کے درمیان چوری کی واردات ہوئی ہے۔ کنویں کے قریب موجود گھر کے دروازے سے  کچن روم کی کھڑکی توڑ کر اندر گھسے چوروں نے ٹی پائی پر رکھے ہوئے قریب 8لاکھ روپئے مالیت کا ہیرےکا نکلیس ، 8لاکھ روپئے مالیت کے ہیرے کی دوچوڑیاں ،2لاکھ روپئے مالیت کے ہیرے کے دوآویزے اور 80ہزارروپئے نقد لے کر فرار ہوگئے ہیں۔ شکایت درج کرنےکے بعد پولس جانچ میں جٹی ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

بھٹکل ودھان سبھا حلقے میں ہوئی 76 فی صد پولنگ؛ کئی بوتھوں میں مسلم خواتین کی دیکھی گئی کافی لمبی قطاریں

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اور کرناٹک  کے دوسرے  اور آخری مرحلے میں  جن 14 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی ان میں اتر کنڑا ضلع کا بھٹکل ودھان سبھا حلقہ بھی شامل تھا جہاں 76 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ بھٹکل اسمبلی حلقے کے شہری اور دیہی علاقوں میں موجود تمام پولنگ سینٹرس  پر ...