بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشورمیں ٹمپو اور کار کی ٹکر : کار کے 2مسافر شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th July 2017, 8:09 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:29/جولائی (ایس اؤنیوز) مرڈیشور کے ریلوے اسٹیشن کے سامنے والی قومی شاہراہ 66پر کھڑی مسافر ٹمپو 407کو ٹاٹا جیسٹ کار نے پیچھے سے  تیزی کے ساتھ ٹکرمار دی، جسکے نتیجےمیں2 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ جمعہ کی شام کو پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ہوناور سے نکلی مسافر ٹمپو کے ڈرائیور نے جب مرڈیشور ریلوے اسٹیشن کے سامنے والی قومی شاہراہ پر اچانک ٹمپو کو روکا  تو عین اسی وقت پیچھے سے آرہی تیز رفتار ٹاٹا جیسٹ کار پیچھے سے ٹمپو سے ٹکر ا گئی۔

مسافر ٹمپو اور ٹاٹاجیسٹ کا ردونوں ہوناور سے بھٹکل کی طرف جارہے  تھے، حادثےمیں کار کے سامنے والے حصہ کوبھی شدید نقصان پہنچا ہے

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مرڈیشور پی ایس آئی بھیم سنگھ لمانی اپنے عملے کے ساتھ جائے وقوع  پر پہنچ گئے اور جائے واردات کا معائنہ کیا ۔پولس ذرائع کے مطابق ہیسکام محکمہ کی طرف سے کار کرایہ پر لی گئی تھی ۔ مرڈیشور پولس تھانے میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔