اُڈپی میں ماسک پہنے لٹیرے اڑا لے گئے 45لاکھ روپے مالیت کا سونا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th May 2020, 2:38 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اڈپی 26/مئی (ایس او نیوز) اڈپی ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ایک شکایت کے مطابق مبینہ طور پر 25مئی کو صبح کی اولین ساعتوں میں یہاں پر ایک ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے، جس میں لٹیرے 45لاکھ روپے مالیت کے سونے کی سلاخیں اڑا لے گئے ہیں۔

 بتایا جاتا ہے کہ شکایت کنندہ وجئے جادھو شہر کی شیریاس نامی عمارت میں رہتا ہے۔اور وہ جویلرس کے پاس سے ملے ہوئے پرانے سونے کے زیورات کو پگھلا کر سونے کی سلاخوں میں تبدیل کرنے کا کام کرتا ہے۔ سونا پگھلانے کی کارروائی وہ لکشمی ٹریڈ سینٹر کے دوسرے منزلے پر انجام دیتا ہے۔

25تاریخ کو بھی اس نے پرانے زیورات پگھلا کر 1,227گرام وزنی سونے کی سلاخیں تیارکی تھیں جن کی مالیت تقریباً 45لاکھ روپے تھی۔ جب صبح 5.30 بجے   جب  وہ اپنی دکان کھول رہاتھا توماسک اور ہیلمٹ پہنے ہوئے دو اجنبی افراد اس کے پاس پہنچے اور زبردستی اس کے ہاتھ سے سونے کی سلاخوں والا بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔

اُڈپی پولیس میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس نے جانچ  شروع کردی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...