بھٹکل میں 80 لاکھ مالیت کی غیر ملکی کرنسی کے ساتھ دو گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th December 2018, 11:50 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 13/ڈسمبر (ایس او نیوز) قریب 80 لاکھ مالیت کی غیر ملکی کرنسی کے ساتھ بھٹکل پولس نے دو لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے  جن کی شناخت بھٹکل قاضیہ اسٹریٹ اور تکیہ اسٹریٹ کے  حسن شبر اور عُمیر احمد کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں متعلقہ کرنسی کے ساتھ بذریعہ ٹرین گوا سے مینگلور جارہے تھے ، مصدقہ اطلاع پر بھٹکل پولس نے کاروائی کی اور مرڈیشور اسٹیشن سے ہی متعلقہ ٹرین پر سوار ہوکر ان دونوں کو کرنسی سمیت اپنی تحویل میں لیا ۔

پولس ذرائع کے مطابق ان دونوں کے پاس سے  ڈالر، پونڈ، یورو،  درہم، ریال وغیرہ برآمد کئے ہیں اور جملہ کرنسی کی مالیت انڈین روپئے کے حساب سے 80 لاکھ بتائی گئی ہے۔

دونوں کو تحویل میں لیتے ہی بھٹکل پولس نے  مینگلور کسٹم حکام کومعاملے کی جانکاری دی اور مینگلور  سے  روینو  انٹلی جینس کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر  شریاس اپنے اہلکاروں کے ساتھ  بھٹکل پہنچ کر  دونوں سے پوچھ تاچھ شروع کردی۔ متعلقہ سبھی کرنسی بھی مینگلور حکام  کے حوالے کی گئی ہے۔

 پتہ چلا ہے کہ یہ دونوں گوا   کے سیاحوں سے  انڈین کرنسی کے بدلے  غیر ملکی کرنسی  خریدتے تھے  چونکہ سیاحت کے لئے مشہور  گوا میں غیر ملکی سیاحوں کی بھیڑ جمع رہتی ہے، اُنہیں انڈین کرنسی کی ضرورت پڑتی ہے، یہ لوگ 10 فیصد کمیشن رکھ کر  غیر ملکی کرنسی حاصل کیا کرتے  تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔