کوپل میں نابینا شخص کے ساتھ زیادتی کا معاملہ - انجینئر سمیت 2 ملزمین گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th December 2023, 1:50 PM | ریاستی خبریں |

کوپل 7 / دسمبر(ایس او نیوز) کوپل میں ایک نابینا شخص کو زبردستی اپنے ساتھ لے جانے اوراس کی داڑھی جلانے کے ساتھ زبردستی جئے شری رام کہلوانے اوراسے پیٹنے جیسا غیرانسانی سلوک کرنے والے دو ملزمین کو کوپل پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

حسین صاب (65 سال) نامی شخص کے ساتھ زیادتی کے تعلق سے گنگاوتی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ اس سلسلے میں پولیس نے تحقیقات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر جن دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے ان کے نام ساگر کالکی (26 سال) اور نرسپّا داناکایار (30 سال) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ساگر کالکی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ایک سوفٹ ویئرانجینئر ہے جبکہ نرسپّا ایک کسان ہے۔

خیال رہے کہ یہ واردات 25 نومبر کی رات کو پیش آئی تھی جب حُسین ہوسپیٹ سے گنگاوتی جانے کے لئے آٹو رکشہ کے انتظار میں تھے کہ دو نامعلوم لوگ جو بائک پر سوارتھے، نے انہیں لفٹ کی پیش کش کرتے ہوئے اپنی بائک پر بٹھاکرپمپا نگر کے قریب کسی مقام پر انہیں دھکا دے کر بائک سے گراگیا پھر ان پرطعنے کستے اور گالیاں دیتے ہوئے پیٹائی شروع کردی۔ حُسین نےبائک پر بیٹھتے ہی اس کے ساتھ زیادتی شروع کی گئی تھی۔ اپنی شکایت میں حُسین نے بتایا کہ اس کی چھاتی پر لاتیں ماری گئی، یہاں تک کہ کانچ کے تکڑے سے داڑھی کاٹنے کی کوشش کی گئی جب اس میں کامیابی نہیں ملی تو داڑھی کو جلانے کی کوشش کی گئی۔ جب حُسین صاب کراہنے لگے اور مدد کی پکار لگانے لگے تو وہاں کچھ لوگ آگئے، جس کو قریب آتا دیکھ کر شرپسند فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد حُسین کو سانس لینے میں دشواری کی شکایت پیش آنے پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور پولس میں شکایت درج کی گئی تھی واقعے کے فوری بعد پولیس نے کسی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کے لئے گنگاوتی کے علاقے میں حفاظتی بندوبست سخت کر دیا تھا ۔ کئی مسلم اداروں کے ذمہ داران نے پولیس کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کرکے اس واردات کے ملزمین کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کے بعد پولس نے سی سی ٹی فوٹیج کی بنیاد پر دو لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولس نے بتایا کہ مزید چھان بین جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

کرناٹک میں پہلے مرحلہ میں تقریباً 70 فیصد پرامن پولنگ، راجدھانی بنگلورو کی تینوں سیٹوں پر پولنگ 50 فیصد تک محدودرہ گئی

کرناٹک میں پہلے مرحلہ کے لوک سبھا انتخابات میں 14 لوک سبھا حلقوں میں پولنگ اکا دکا وارداتوں کو چھوڑ کر پر امن رہی۔ چامراج نگر میں پتھراؤ، بعض مقامات پر پولنگ کا بائیکاٹ اور احتجاج کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر پولنگ انتہائی پر سکون رہی۔

پی ایم مودی کے ہندو۔مسلم والے حالیہ بیانات کو لے کر راہول گاندھی نے کہا؛ انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے اس لئے مودی گھبراگئے ہیں، کچھ دنوں میں آسکتے ہیں آنسو

پی ایم مودی کے حالیہ ہندو۔مسلم بیانات او رکانگریس کے  انتخابی منشور کو لے کر غلط بیانی   پر مودی کو نشانہ تاکتے ہوئے  کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے  کہا کہ  لوک سبھا انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے،  اس لئے وہ  اقتدار ہاتھ سے نکلنے کو لے کر گھبرا گئے ہیں،  مودی کی زبان ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...