ترک پارلیمنٹ کا لیبیا کی قومی وفاق حکومت کی فوری فوجی مدد پرغور

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 16th December 2019, 9:16 PM | عالمی خبریں |

استنبول  16دسمبر (آئی این ایس انڈیا) ترکی کی پارلیمنٹ نے لیبیا کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ قومی وفاق حکومت کی فوری فوجی امداد پر غور شروع کیا ہے۔اتوار کی شام ترک پارلیمنٹ کے اجلاس میں انقرہ اور طرابلس کے درمیان طے پائے دفاعی معاہدے کے بارے میں ایک بل پیش کیا گیا۔ اس معاہدے میں کہا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے اور قومی وفاق حکومت کی طرف سے مدد کی درخواست کی صورت میں ترکی طرابلس کی فوری فوجی مدد کرے گا۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ کے آخر میں ترکی اور لیبیا کی قومی وفاق حکومت کے درمیان ایک دفاعی معاہدہ طے پایا تھا۔ وسیع نوعیت کے اس سمجھوتے میں ترکی کی طرف سے طرابلس کو فوجی سازو سامان، اسلحہ اور دیگر جنگی آلات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ مصر، یونان اور لیبیا کے منحرف جنرل ریٹائرڈ خلیفہ حفتر نے اس معاہدے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔قومی وفاق حکومت اور ترکی کے درمیان طے پائے معاہدے میں نیول فورس سے متعلق معاونت کی تفصیلات اقوام متحدہ کو ارسال کی گئی ہیں تاکہ اقوام متحدہ سے اس کی منظوری حاصل کی جاسکے جب کہ فوری فوجی امداد کا معاملہ ترک پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ کل اتوار کے روز ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاووش اوگلو نے کہا تھا کہ پارلیمان حکومت کی طرف سے لیبیا کی قومی وفاق حکومت کے ساتھ طے پائے سمجھوتے کو نافذ کرے گی۔یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا ترک پارلیمنٹ اس بل پرکب رائے شماری کرے گئی۔ اس وقت ترک پارلیمنٹ میں طیب ایردوآن کی جماعت 'آق' کی اکثریت ہے اور وہ اس پارلیمان کے ذریعے اپنے مرضی کے فیصلے کراتے ہیں۔جمعرات کو لیبیا کی نیشنل آرمی کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر نے اپنی وفادار فوج جو طرابلس کی طرف پیش قدمی کا حکم دیا تھا۔ ان کا کہنا تھاکہ طرابلس میں اب فیصلہ کن معرکہ شروع ہو گیا ہے۔ قومی وفاق حکومت اور جنرل حفتر کے درمیان رواں سال اپریل سے لڑائی جاری ہے اور قومی وفاق کو کئی محاذوں پر پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ہفتے کے روز جاویش اوگلو نے کہا تھا کہ لیبیا کی قومی وفاق حکومت کی طرف سے ترکی سے فوری فوجی مدد کی درخواست نہیں کی گئی۔ اگر قومی وفاق حکومت کی طرف سے ایسی کوئی درخواست کی جاتی ہے تو صدر طیب ایردوآن اس پر فوری فیصلہ کریں گے۔


 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔