ترکی کے ہیکر نے امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے، عمران خان کی تصویر لگادی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th June 2019, 10:58 PM | ملکی خبریں |

ممبئی11 جون (ایس او نیوز/آئی  این ایس انڈیا) امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ پیر دیر رات ترکی کے ہیکر نے ہیک کر لیا۔ واضح ہو کہ ہیکرس پاکستان کے حامی ہیں۔ اس نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر امیتابھ کی تصویر کو ہٹا کر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نیازی کی تصویر لگا دی۔ ممبئی پولیس کے ترجمان کے مطابق مہاراشٹر سائبر ٹیم اس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ہیکرنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران کی تصویر کے ساتھ ’لو یو پاکستان‘لکھ کر ترکی جھنڈا  کا آئی کن بھی جوڑ دیا تھا۔ اس نے کور فوٹو پر اپنے گروپ کا لوگو اور اڑتے ہوئے عقاب کی تصویر لگا ئی تھی۔ ہیکر نے ’پاک-پریم‘کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی سرکار پر مبینہ طو رپر رمضان المبارک کے دوران مسلمانوں کو ہراساں کرنے کا الزام بھی لگایا۔اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد ہیکر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ:’پوری دنیا کے لئے یہ ایک اہم پیغام ہے، ہم ترکی فٹبالرس کی جانب سے آئس لینڈ جمہوریہ کے برتاؤ پر افسوس کرتے ہیں، ہم مجبوراً یہ بڑا قدم اٹھا رہے ہیں۔ ہم یہاں آپ کو اس بڑے سائبر اٹیک کے بارے میں قبل از وقت واضح عندیہ دے رہے ہیں۔ ہیکر نے دوسرے ٹو ئٹ میں اپنے اسٹاگرام کے غیر توثیق شدہ آفیشیل صفحے کالنک پوسٹ کیا۔ دوسرے ٹو ئٹ میں ہیکر نے مبینہ طور پر ہندوستانی مسلمانوں سے ان گروپ کو سپورٹ کرنے کی اپیل بھی کی۔ ہیکر نے لکھا کہ:’ہم آپ کی حمایت کا انتظار کر رہے ہیں‘۔ واضح ہو کہ اس سے قبل اسی گروپ نے بالی وڈ کے کئی بڑے فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاونٹس ہیک کرڈالے تھے۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

283 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، وزیر اعظم کے چہرے پر گھبراہٹ صاف نظر آ رہی، تیسرے مرحلہ کے بعد کانگریس کا رد عمل

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آج پورے ملک میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس طرح 283 سیٹوں پر کھڑے سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ووٹنگ ٹرینڈ کو ...

الیکشن کمیشن نے ’ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ‘ کو ’مودی کوڈ آف کنڈکٹ‘ میں تبدیل کر دیا! ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کے روز کہا کہ انتخابی مہم کے دوران نفرت انگیز تقاریر کرنے والے بی جے پی لیڈروں کے معاملہ میں الیکشن کمیشن نے آنکھیں بند کر لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ’ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ‘ کو ’مودی آف کنڈکٹ‘ میں تبدیل کر دیا ہے۔

امت شاہ کو بھی پی ایم مودی کی طرح ہی جھوٹ پھیلانے کی بیماری لگ گئی ہے: جے رام رمیش

لوک سبھا انتخابات کے لیے جاری تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کرناٹک میں ریزرویشن کا معاملہ ایک بار پھر گرما گیا ہے۔ اس معاملے پر کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ریزرویشن کے تعلق سے وزیر داخلہ امت شاہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی پی ...

نتیش کمار ، رابڑی دیوی سمیت بہار قانون ساز کونسل کے 11 نو منتخب ارکان کی حلف برداری

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سمیت قانون ساز کونسل کے 11 نو منتخب اراکین نے منگل کو قانون ساز کونسل کے اراکین کے طور پر حلف لیا۔ قانون ساز کونسل کے چیئرمین دیویش چندر ٹھاکر نے نومنتخب اراکین کو عہدے کا حلف دلایا۔ حلف برداری کی تقریب میں اسمبلی کوٹہ سے منتخب ہونے والے اراکین، ...

اپریل ماہ میں بے روزگاری بڑھ کر 8.1 فیصد ہوئی، 47 لاکھ لوگ ملازمت سے ہوئے محروم: سی ایم آئی ای

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان مودی حکومت کے لیے بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ یعنی اپریل 2024 میں تقریباً 47 لاکھ لوگوں کو اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے اشخاص کے ...

سی بی آئی معاملے میں منیش سسودیا کو جھٹکا، عدالتی حراست میں 15 مئی تک توسیع

دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کو دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں جھٹکا لگا ہے۔ راؤز ایونیو کورٹ نے اس کیس سے متعلق سی بی آئی معاملے میں سسودیا کی عدالتی تحویل میں 15 مئی تک توسیع کر دی ہے۔ اس کیس کی اگلی سماعت اب 15 مئی کو ہوگی۔ دہلی آبکاری ...