ترکی میں زلزلے کے باعث ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری طاقت ور زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی، 1400 زخمی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 26th January 2020, 7:52 PM | عالمی خبریں |

انقرہ26جنوری(آئی این ایس انڈیا)ترکی میں جمعہ کی شام آنے والے  طاقت ور زلزلے کے نتیجے میں اب تک 29 افراد جاں بحق جب کہ 1400 زخمی ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی کام جاری ہے اور ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کی جا رہی ہے۔ مشرقی ترکی کے علاقوں میں آنے والے اس تباہ کن زلزلے کے باعث دسیوں افراد لاپتا یا ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔ترکی کے ذرائع ابلاغ میں زلزلے کے 21 گھنٹے گذر جانے کے بعد امدادی ٹیموں کے ذریعے ملبے تلے سے نکالے گئے افراد کی تصاویر دکھائیں گئیں۔

ادھر ترک وزیر داخلہ سلیمان سیلو نے بتایا کہ ابھی تک قریب 22 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ تاہم بعض دوسرے ذرائع ملبے تلے دبے افراد کی تعداد زیادہ بتا رہے ہیں۔زلزلہ جس کی شدت 6.8 تھی جمعہ کی شام دارالحکومت انقرہ سے 550 کلومیٹر مشرق میں واقع صوبہ الزیگ میں آیا۔ اس کے بعد 462 سے زیادہ آفٹر شاکس آچکے ہیں اور وفقے وفقے سے زلزلے کے معمولی نوعیت کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں۔زلزلے سے متاثرہ علاقہ سخت سردی کی لپیٹ میں ہے۔ ازیگ جہاں پرسب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے درجہ حرارت منفی آٹھ درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ اس سخت سردی میں بھی امدادی کارکن رات بھر ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مقامی شہری سخت پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے گھر منہدم ہوگئے ہیں۔ سیفرجہ شہر کے ایک 32 سالہ شخص نے بتایا کہ زلزلہ قریبا رات کو نو بجے آیا۔ ہم لوگ گھروں سے باہر بھاگے اورہمارے گھر زمین بوس ہوگئے۔ اب ان کے پاس رہنے کو چھت نہیں اور سردی اتنی شدید ہے کہ جو جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔تُرکی کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ نے بتایا ہے کہ الزیگ میں 25 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ چار دیگر افراد پڑوسی صوبے ملاتیا میں ہلاک ہوئے تھے۔ زلزلے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 1466 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے 128 افراد کا اسپتالوں میں علاج جاری ہے جب کہ 34 کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔