ترکی میں پانچ جرمن شہری دہشت گردی کے الزام میں گرفتار

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 6th October 2019, 7:24 PM | عالمی خبریں |

انقرہ 6اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) ترک حکام نے پانچ جرمنوں کو کرد جنگجوؤں سے مبیّنہ تعلق کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔کرد نواز خبررساں ایجنسی میسوپوٹیمیا نے اطلاع دی ہے کہ ان مشتبہ جرمنوں کو پروپیگنڈا پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ان پر ایک غیر قانونی تنظیم سے تعلق رکھنے کا الزام عاید کیا گیا ہے مگراس کا نام نہیں بتایا گیا لیکن یہ کردوں کی علاحدگی پسند کالعدم مسلح جماعت کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) ہے۔اس جماعت کو ترکی،امریکا اور یورپی یونین نے دہشت گرد قرار دے رکھا ہے۔ایجنسی کا کہنا ہے کہ ان پانچ جرمنوں کو اسی ہفتے حراست میں لیا گیا ہے اوران سے انقرہ میں تحقیقات کی جارہی ہے۔تاہم پراسیکیوٹر کے دفتر نے ان کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ہے۔دریں اثناء  جرمن وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ ان گرفتار افراد کے کیسوں سے آگاہ ہے اور انقرہ میں جرمن سفارت خانہ انھیں قونصلر معاونت مہیا کررہا ہے۔جرمن وزارت داخلہ نے ان دعووں کی تردید کی ہے جن میں یہ کہا گیاہے کہ ان مشتبہ جرمنوں کی گرفتاری جرمن وزیر داخلہ ہرسٹ سیہوفر کے انقرہ کے حالیہ دورے کے موقع پر فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں عمل میں آئی ہے۔تاہم وزارت کے ترجمان نے اس امکان کو مسترد نہیں کیا ہے کہ اس طرح کی معلومات کا تبادلہ کیا گیا ہوگا اور یہ دونوں ملکوں کی سکیورٹی سروسز کے درمیان معمول کے تعاون کا حصہ ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے مارچ میں خبردار کیا تھا کہ ترکی میں پی کے کے اور دوسرے مسلح گروپوں کی مدد کو آنے والے غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔