کرائسٹ چرچ کی دو مسجد پر دہشت گردانہ حملہ کی سخت مذمت کرتے ہیں : ترکی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th March 2019, 12:02 PM | عالمی خبریں |

انقرہ،16مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) ترکی کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے جس میں بڑی تعداد میں مسلمان شہید اور زخمی ہوئے ہیں، ترکی کو شدید دکھ پہنچا ہے۔ ترکی اس خونخوار دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے افرادکے لواحقین اور نیوزی لینڈ کی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ترکی کو اس بات کا پختہ یقین ہے کہ نیوزی لینڈ حکومت اسلامی فوبیا میں مبتلا افراد کی جانب سے کیے جانے والے اس حملے کی تحقیقات مؤثر طریقے سے جاری رکھے گی اور اس میں ملوث تمام افراد کو عدلیہ کے روبرو پیش کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ترکی حکومت نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈاایرڈرن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے پرِ ترکی حکومت مطمئن ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔