امریکی صدرکا طالبان رہنما سے ٹیلی فونک رابطہ، 35 منٹ تک گفتگو

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 5th March 2020, 2:20 PM | عالمی خبریں |

 واشنگٹن / 4مارچ (آئی این ایس انڈیا)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو طالبان رہنما ملا برادر سے فون پر گفتگو کی۔ کسی امریکی سربراہ کا طالبان سے یہ پہلا براہِ راست رابطہ تھا۔اس کال کا اعلان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ٹوئٹ میں کیا۔ بعدازاں صدر ٹرمپ نے اس کی تصدیق کی۔ملا برادر اور امریکہ کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نے تین دن پہلے ہی ایک سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں جس میں افغانستان میں لڑائی بند کرنے اور امریکی افواج کے انخلا کی بات کی گئی ہے۔سمجھوتے کے مطابق 10 مارچ سے بین الاقوامی فوج کا افغانستان سے انخلا شروع ہوگا۔ اس کے علاوہ طالبان اور افغان حکومت کے مذاکرات بھی ہوں گے۔لیکن امن کی کوششوں کو اس وقت مشکل کا سامنا پیش آیا جب افغان صدر اشرف غنی نے معاہدے کی ایک شق کے مطابق طالبان قیدیوں کو رہا کرنے سے انکار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بارے میں پہلے گفت و شنید ہونی چاہیے۔ طالبان نے مطالبہ کیا ہے کہ مذاکرات سے پہلے ان کے پانچ ہزار قیدیوں کو رہا کیا جائے۔دوحہ میں امن معاہدے پر دستخطوں کے بعد امریکہ کی طرف سے زلمے خلیل زاد اور طالبان لیڈر ملا برادر مصافحہ کر رہے ہیں۔ ٹیلی فونک گفتگو کے بارے میں طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ملا برادر نے صدر ٹرمپ سے کہا کہ یہ افغانوں کا بنیادی حق ہے کہ جتنا جلد ممکن ہو، اس سمجھوتے کے تمام نکات پر عمل درآمد ہو تاکہ افغانستان میں امن آسکے۔ترجمان کے مطابق 35 منٹ کی بات چیت کے دوران صدر ٹرمپ نے ملا برادر سے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو افغان صدر سے بات کریں گے تاکہ بین الافغان مذاکرات میں حائل رکاوٹ کو ختم کیا جاسکے۔وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے اس فون کال سے متعلق مختصر گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ وہ افغانستان سے متعلق بات کر رہے ہیں۔ لیکن ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔ دراصل ہم نے طالبان رہنما سے بہت اچھی گفتگو کی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔