انتخابات میں مداخلت پرٹرمپ نے روس کودی سخت وارننگ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 12th December 2019, 5:15 AM | عالمی خبریں |

دبئی / 11 دسمبر (آئی این ایس انڈیا)وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز روسی وزیر خارجہ سیرگی لاوروف سے ملاقات کے دوران اُنہیں  متنبہ کیا کہ آئندہ امریکی صدارتی انتخابات میں اس کی مداخلت خطرناک ہوگی۔

امریکی صدر نے ٹرمپ اور لاوروف کے مابین اوول آفس میں منعقدہ اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ امریکی انتخابات میں روس کی مداخلت کی کسی بھی کوشش کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے روس پر زور دیا کہ وہ یوکرائن کا تنازع پرامن طریقے سے حل کرے۔دوسری طرف روسی وزیر خارجہ سیرگی لاوروف نیکہا ہے کہ امریکی صدر کے ساتھ بند کمرہ اجلاس میں امریکی انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق کسی معاملے پربات چیت نہیں کی گئی۔لاوروف نے ٹرمپ سے ملاقات کے بعد واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حقیقت میں ہم نے انتخابات کے بارے میں بھی بات نہیں کی ہے۔لاوروف کا انکار وائٹ ہاؤس کے اعلان کے فورا بعد سامنے آیا۔ جب کہ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے روسی وزیر خارجہ کو خبردار کیا ہے کہ ماسکو آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرے گا۔منگل کے روزامریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے روسی ہم منصب، سرگئی لاوروف کو 2020 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں کسی مداخلت سے خبردار کیا تھا۔پومپیو نے واشنگٹن میں لاوروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ میں نے روس سے واضح طور پر اس کی توقع کی ہے۔ اگر روس یا کوئی غیر ملکی گروپ ہمارے جمہوری عمل کو خراب کرنے کے لیے اقدامات کرتا ہے تو ہم اس کا جواب دیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔