ٹرمپ کا وزیر دفاع جم میٹس کو ہٹانے کا اشارہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2018, 11:30 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 16اکتوبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وزیر دفاع جم میٹس کو بھی اْن کے عہدے سے برطرف کیا جا سکتا ہے۔صدر ٹرمپ نے اتوار کے روز امریکی ٹیلی وژ ن چینل سی بی ایس کے پروگرام 60 Minutes میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اْنہیں اس بات کی کوئی خبر نہیں کہ جم میٹس عہدہ چھوڑنے والے ہیں۔ تاہم اْنہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ وہ عہدہ چھوڑنے والے ہوں۔ مزید وضاحت کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر آپ سچ جاننا چاہتے ہیں تو اْن کے خیال میں جم میٹس بڑی حد تک ڈیموکریٹک پارٹی کی ذہنیت رکھتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ میرین کور کے ریٹائرڈ جنرل جم میٹس اچھے انسان ہیں اور اْن کا میٹس کے ساتھ تعلق بہت اچھا رہا ہے۔ تاہم وہ عہدے سے الگ ہو سکتے ہیں کیونکہ ہر کسی کو کسی نہ کسی وقت عہدہ چھوڑنا ہوتا ہے۔ امریکہ میں ایسا ہی ہوتا ہے۔صدر ٹرمپ اپنے 21 سالہ اقتدار کے دوران اب تک درجنوں اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کو فارغ کر چکے ہیں جبکہ کچھ اہلکاروں نے خود سے عہدہ چھوڑ دیا۔ ان میں حالیہ ترین واقعہ اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نکی ہیلی کا ہے جنہوں نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ اس سال کے اختتام سے قبل اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہی ہیں۔وزیر دفاع جم میٹس کے بعض اوقات صدر ٹرمپ اور قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن سمیت اْن کے چند سخت گیر اہلکاروں سے اختلافات کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اب بھی اْن کی انتظامیہ میں بعض ایسے عہدیدار موجود ہیں جن کے بارے میں وہ پرجوش نہیں ہیں۔ اْنہوں نے اکثر اٹارنی جنرل جیف سیشنز پر تنقید کی مگر اْنہوں نے اب تک اْنہیں عہدے سے نہیں ہٹایا ہے۔ جیف سیشنز 2016 کے صدارتی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں اور وہ اس بات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا امریکہ کے صدر کی حیثیت سے ڈونلڈ ٹرمپ نے اس تحقیقات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی تھی۔تاہم صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں موجود کسی اختلاف کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اْنہیں ’جعلی خبریں ‘ قرر دیا اور کہا کہ اپنی انتظامیہ میں رد وبدل کرنے کا اْنہیں پورا اختیار حاصل ہے اور اْن کی فہرست میں مزید ایسے لوگ موجود ہیں جو اْن کی انتظامیہ کا حصہ بن کر بہترین کام کر سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔