صدر ٹرمپ کا شام سے امریکی فوجوں کے انخلاء کا دفاع

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 8th October 2019, 5:45 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن /8اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کے شمالی علاقے سے امریکی فوجوں کے انخلا کا دفاع کیا ہے۔اس سے قبل امریکی اقدام پر شدید تنقید سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی فوجوں کے انخلاسے امریکہ کی حمایت یافتہ کرد فوجوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے اور اس سے داعش کے خلاف جاری لڑائی بھی متاثر ہو گی۔صدر ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا، وقت آ گیا ہے کہ ہم نہ ختم ہونے والی بے کار جنگوں سے کنارہ کشی اختیار کریں جو زیادہ تر قبائلی نوعیت کی ہیں۔ ہمیں اپنے فوجیوں کو واپس بلانا چاہئیے۔ ہم صرف وہ جنگیں لڑیں گے جن میں ہمارا مفاد ہو اور ہم صرف جیتنے کیلئے لڑیں گے۔صدر ٹرمپ کا مذید کہنا تھا کہ اب ترکی، یورپ، شام، ایران، عراق، روس اور کردوں کو طے کرنا ہے کہ وہ اس صورت حال میں کیا کرنا چاہتے ہیں اور داعش کے گرفتار ہونے والے جنگ جوؤں کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں۔ وہ سب داعش کو سخت ناپسند کرتے ہیں۔ ہم وہاں سے 7,000 میل دور ہیں اور اگر داعش کے جنگجو ہمارے قریب آئے تو ہم انہیں تباہ کر دیں گے۔ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ اب ترکی جلد ہی شمالی شام میں اپنی فوجی کارروائیاں تیز کر دے گا۔ وائٹ ہاؤس نے اتوار کے روز صدر ٹرمپ اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ہونے والی ٹیلی فون بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی مسلح افواج نہ تو اس لڑائی کی حمایت کریں گی اور نہ ہی اس میں ملوث ہوں گی اور وہ داعش کو شکست دے چکی ہیں لہذا وہ اب اس علاقے میں موجود نہیں رہیں گی۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کرد فوجوں کی مدد کرنا امریکہ کیلئے خاصا مہنگا رہا ہے کیونکہ امریکہ نے کرد فوجوں کو بھاری مالی وسائل فراہم کیے ہیں۔کرد فوجوں کے ترجمان مصطفےٰ بالی نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی کارروائیاں شام کو مذید عدم استحکام کی جانب دھکیل دیں گی۔ اْن کا کنا تھا کہ ترکی کی فوجی کارروائیاں انتہائی سنگین نوعیت کی ہیں اور ان کے نتیجے میں شام میں وسیع پیمانے پر قتل عام شروع ہونے کا امکان ہے۔صدر ٹرمپ کے حامی رپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے امریکی فوجوں کے انخلاء پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تباہی کا پیش خیمہ ہو گا۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام سے داعش شام میں دوبارہ زور پکڑ سکتا ہے اور یہ کرد فوجوں کو اسد اور ایران کے ساتھ اتحاد قائم کرنے پر مجبور کر دے گا اور امریکی کانگریس کے ساتھ ترکی کے تعلقات میں خرابی کا باعث بنے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔