قبائلی عوام ملک کی زمین کے پہلے مالک ہیں: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 9th April 2024, 11:09 AM | ملکی خبریں |

سیونی ، 9/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی)  کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نےپیر کو مدھیہ پردیش میں قبائلیوں کے درمیان اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اگر کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو قبائلیوں کو دہلی یا بھوپال سے نہیں چلایا جائے گا۔ مقامی سطح پر قبائلی حکومت چلائی جائے گی۔ گاندھی ضلع سیونی کے دھنورا اور شہڈول میں پارٹی امیدواروں کی حمایت میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس قبائلیوں کو قبائلی کہتی ہے اور  بی جےپی  انہیں ون واسی کہتی ہے۔ قبائلی عوام اس ملک کی زمین کے پہلے مالک ہیں۔ ملک کے جنگلات اور دولت پر ان  کا حق ہے۔ ونواسی کا مطلب ہے جنگل میں رہنے والے۔ اس کے پیچھے ایک نظریہ ہے۔ جنگل میں رہنے والوں کے پیچھے کیا پوشیدہ ہے کہ انہیں پانی، جنگل اور زمین پر کوئی حق نہیں ملنا چاہیے۔ قبائل کا مطلب ہے کہ آپ ملک کے پہلے مالک ہیں، جن کا ملک کی دولت پر حق ہے۔

 کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ۲۰۰؍بڑی کمپنیاں ہیں جن میں کوئی قبائلی مالک نہیں ہے۔ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی اور کانگریس کی حکومتوں نے زمین کے حقوق دئیے اور کئی بل لائے۔ جب بھی بی جے پی کو موقع ملتا ہے، وہ قبائلیوں کی زمین چھین کر اسے `اڈانی جیسے ارب پتیوں کے حوالے کر دیتے ہیں۔قبائلی نوجوان پوچھتے ہیں کہ اگر زمین لی جائے اور روزگار اور معاوضہ نہ دیا جائے تو بی جے پی والے انہیں جیل میں ڈال دیتے ہیں۔

 راہل گاندھی نے سدھی میں قبائلی پر پیشاب کرنے کے واقعہ کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ منشور میں بہت سے انقلابی کام ہیں جن سے زندگیاں بدل جائیں گی۔ ہم ہر غریب خاندان سے ایک خاتون کا انتخاب کریں گے اور ہر سال اس کے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ روپے جمع کریں گے۔ حکومت میں ۳۰؍ لاکھ اسامیاں ہیں، جو کنٹریکٹ پر دی گئی ہیں۔ حکومت بنتے ہی یہ بھر ےجائیں گے۔ ہر غریب نوجوان کو ایک سال کی اپرنٹس شپ اور ایک لاکھ روپے سالانہ دئیے جائیں گے۔ منریگا جیسے حقوق ملیں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی نے منریگا کو روکنے کی کوشش کی ہے۔

 راہل گاندھی نے مدھیہ پردیش کے سدھی میں ایک قبائلی پر بی جےپی کارکن کے ذریعےپیشاب کئے جانے کے واقعہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ’’ بی جے پی لیڈر قبائلیوں کو بے عزت کرنے کا کام کرتے ہیں ۔ ہندوستان کو جو۹۰؍ افسر چلاتے ہیں، ان۹۰؍ افسروں میں سے ایک افسر قبائلی ہے۔ملک میں قبائلی  ۸؍ فیصد  ہیں، لیکن  نظام چلانے میں آپ کی حصہ داری نہیں ہے۔ اگر بجٹ میں۱۰۰؍ روپیہ خرچ ہوتا ہے تو قبائلی افسر۱۰؍ پیسے کا فیصلہ کرتا  ہے۔ ہماری لڑائی یہی ہے اور آپ کیلئے ہے۔‘‘

 کانگریس کا انتخابی منشور جاری ہونے کے بعد سے ہی موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ جہاں ایک جانب عوام کی جانب سے اس کی بھرپور پذیرائی ہو رہی ہے، تو وہیں بی جے پی اس پر تنقید بھی کر رہی ہے۔  وزیر اعظم مودی  کے ذریعے اسے مسلم لیگ کا منشور قرار دئیے جانے کے پر کانگریس کی سوشل میڈیا ٹیم کی سربراہ اور پارٹی ترجمان سپریا شرینیت نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔سپریہ شرینیت نے کہا کہ۱۰؍ سال تک اقتدار میں رہنے کے بعد جب ملک انتخابات کے دہانے پر ہے اور وزیر اعظم کو اپنی رپورٹ کارڈ دکھا کر لوگوں سے ووٹ مانگنا چاہئے تو وہ گھبرا گئے ہیں۔ وہ پھر سے اپنی وہی گھسی پٹی ’ہندو-مسلمان‘ کی اسکرپٹ پر اتر آئے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’وزیر اعظم اتنے گھبرائے اور اتنے ڈرے ہوئے ہیں کہ اپنی ممکنہ شکست کی وجہ سے وہ پھر بکواس کر رہے ہیں۔ کانگریس کے منشور ’نیائے پتر‘ پر ہر جگہ بات ہو رہی ہے۔ میڈیا، ماہرین اور یہاں تک کہ ہمارے مخالفین کو بھی یہ تسلیم کرنا پڑ رہا ہے کہ یہ ’نیائے پتر‘ مستقبل کی تعمیر و ترقی کا ایک بہترین خاکہ ہے، جس میں سماج کے ہر طبقے کو شامل کیا گیا ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

ریزرویشن کے سوال پر پی ایم مودی تلملا گئے ہیں، وہ بدلے کا رویہ اختیار کر رہے: وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی

بی جے پی کے خلاف حملہ تیز کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر اے. ریونت ریڈی نے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر سنگین الزام لگایا۔ انھوں نے کہا کہ وہ بھگوا پارٹی سے اس کی ریزرویشن ختم کرنے کی مبینہ سازش کو لے کر سوال کیا، اس لیے ...

کورونا ویکسین کووی شیلڈ کے منفی اثرات کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا، تحقیقاتی پینل تشکیل دینے کی درخواست

کووی شیلڈ ویکسین کے حفاظتی پہلوؤں پر تنازع اب سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔ بدھ یکم مئی کو عدالت میں خطرے کے عوامل کا مطالعہ کرنے کے لیے ماہر طبی پینل تشکیل دینے کی درخواست کی گئی۔ اس کے علاوہ صحت عامہ کے تحفظ کے لیے ہدایات جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

تلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ چندرشیکھر راؤ کے خلاف الیکشن کمیشن کا سخت ایکشن، انتخابی تشہیر پر لگی پابندی

الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کے سربراہ کے. چندرشیکھر راؤ (کے سی آر) کو کانگریس کے خلاف ان کے قابل اعتراض تبصروں کے لیے 48 گھنٹے تک انتخابی تشہیر کرنے سے روک دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 5 اپریل کو سرسیلا میں پریس کانفرنس کے دوران چندرشیکھر راؤ ...

شکست کے خوف میں مبتلا پی ایم مودی ’جھوٹ کی مشین‘ بن گئے ہیں: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نےآج ایک بار پھر پی ایم مودی پر اپنی تقریروں کے دوران جھوٹ بولنے کا سنگین الزام عائد کیا۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے تازہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ایک حیران، مایوس اور شکست خوردہ وزیر اعظم کی باتیں سنیے: کانگریس آپ کے ...

دہلی-پنجاب اور یوپی میں مئی میں شدید گرمی کی پیش گوئی، بہار-جھارکھنڈ میں لو چلنے کا امکان

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ (یکم مئی) کو کہا کہ دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے بیشتر علاقوں میں مئی کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے اور دو سرے چار دن تک لو چل سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی کے سربراہ مرتیونجے مہاپاترا نے بتایا کہ شمالی ...

لوک سبھا انتخابات: بی ایس پی نے 6 سیٹوں پر امیدواروں کا کیا اعلان

 مایاوتی کی قیادت والی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے 6 امیدواروں کی نئی فہرست جاری کی ہے۔ بی ایس پی کی اس فہرست میں قیصر گنج، گونڈا، ڈومریاگنج، سنت کبیرنگر، بارابنکی اور اعظم گڑھ سیٹ سے امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ پارٹی نے قیصر گنج سیٹ سے نریندر ...