سرسی ندی میں گری بچی کو بچانےکی کوشش میں المناک حادثہ؛ ایک ہی خاندان کے پانچ لوگ غرق ہوکرجاں بحق؛ خوشی کی تقریب ماتم میں تبدیل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th December 2023, 10:31 PM | ساحلی خبریں |

سرسی 17/ دسمبر (ایس او نیوز)ندی میں گری پانچ سال کی بچی کو بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے پانچ لوگ ندی میں غرق ہوکر جاں بحق ہونے کی المناک واردات سرسی تعلقہ کے بھیرومبے دیہات کی شالملا ندی میں اتوار شام کو پیش آئی ہے۔ رات نو بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  کافی کوششوں کے بعد پانچوں نعشیں ندی سے برآمد کرلی گئی ہیں۔ جن کی شناخت مولانا حافظ محمد سلیم خلیل الرحمن (44)،ان کا بیٹا عمر صدیق (14)، ان کی بہن کا بیٹا نبیل نوراحمد شیخ(22)،ان کی بہن کی بیٹی نادیہ نوراحمد شیخ (20) اورمولانا کے بھائی کی بیٹی مِصبا تبسّم (21) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پندرہ روز قبل سرسی رامن بیل کے رہائشی مولانا حافظ محمد سلیم کی بہن کی بیٹی کی شادی کی تقریب ہاسن میں ہوئی تھی، جس کی خوشی کےموقع پرآج اتوارکوسرسی کے تفریحی مقام بھیرومبے ندی کنارے دلہا دلہن سمیت خاندان والوں کےلئے پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ خوشی کی اس تقریب میں پچیس سے زائد لوگ شریک ہوئے تھے، شام قریب چار بجے مولانا سلیم صاحب اپنی پانچ سالہ بچی کے ساتھ ندی کے قریب کھیل رہے تھے کہ اچانک بچی ندی میں گرگئی۔ مولانا سلیم صاحب فوراً بچی کو بچانے کے لئے ندی میں کودگئے اوربچی کو باہر نکالا، مگر وہ خود نڈھال ہوگئے تھے، جس کو دیکھتے ہوئے سات لوگ ان کو اوپر کھینچنے کے لئے ایک کے بعد ایک ندی میں گرتے چلے گئے۔ اس طرح جملہ آٹھ لوگ ندی میں گرگئے۔ بتایا گیا ہے کہ آٹھ میں سے تین لوگوں کو بچالیا گیا، مگر ندی کافی گہری ہونے کی وجہ سے دیگر پانچ لوگوں کو بچایا نہ جاسکا۔ اور وہ غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے۔ اناللہ و اناالیہ راجعون۔

مقامی نوجوانوں، ماہی گیروں اور فائربریگیڈ کے عملے نے کافی کوششوں کے بعد ایک کے بعد ایک تمام پانچوں نعشوں کو باہر نکالا اور سرسی سرکاری اسپتال منتقل کیا۔

پوسٹ مارٹم اور ضروری کاروائیوں کے بعد نعشوں کو متعلقین کے حوالے کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ کل پیر صبح تجہیز و تدفین عمل میں آئے گی۔ اللہ تماموں کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اٰمین۔

سرسی مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔