دہلی: کسان مہاپنچایت کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری، جام سے بچنے کے لئے متبادل راستے کا استعمال کریں

Source: S.O. News Service | Published on 14th March 2024, 4:52 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 14/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) قومی راجدھانی دہلی کے رام لیلا میدان میں آج کسانوں کی مہاپنچایت ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے دہلی کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق رام لیلا میدان میں کسانوں کے جمع ہونے کی وجہ سے دہلی کے مختلف حصوں میں ٹریفک متاثر ہو سکتا ہے۔ پولیس نے مسافروں کو وسطی دہلی کی طرف جانے والی سڑکوں سے بچنے کے لیے ٹریفک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔

راجدھانی دہلی کے کئی علاقوں میں ٹریفک جام دیکھا جا سکتا ہے۔ ایسی صورت حال میں گھر سے نکلنے سے پہلے ایک بار ضرور دیکھ لینا چاہیے کہ جس راستے سے آپ نکل رہے ہیں اس کا رخ تو نہیں موڑ دیا گیا یا اس راستے پر ٹریفک جام ہونے کا امکان تو نہیں ہے۔

گوتم بدھ نگر پولیس نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ راجدھانی دہلی میں کسانوں کے مجوزہ احتجاج کے پیش نظر نوئیڈا-دہلی روٹس پر جام کا مسئلہ درپیش ہو سکتا ہے۔

پولیس نے کہا کہ دہلی سے متصل ضلع کی تمام سرحدوں پر ناکہ بندی کر کے دہلی پولیس اور نوئیڈا پولیس کی طرف سے سختی سے جانچ کی جائے گی، جس کی وجہ سے نوئیڈا-دہلی سرحدی راستے پر گاڑیوں کی تعداد بڑھنے کی صورت میں یہ راستہ ضرورت کے مطابق تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ٹریفک) انیل یادو نے کہا کہ پریشانی کی صورت میں ڈرائیور ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں اور تکلیف سے بچنے کے لیے متبادل راستے استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سندیش کھلی کے اسٹنگ سے پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی کے اندر کتنی گندگی ہے: ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی  نے ہفتہ کو بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے پارٹی کو "بنگال مخالف" قرار دیا اور اس پر "ہماری ریاست کو ہر ممکن سطح پر بدنام کرنے کی سازش" کرنے کا الزام لگایا۔ممتا بنرجی  کے تبصرے سندیش کھلی واقعہ پر ترنمول کانگریس کی طرف سے جاری کیے گئے مبینہ اسٹنگ ...

ہندوستان کی سیاست کو ٹھیک کرنے کے لیے نیا وزیر اعظم منتخب کرنے کا وقت آ گیا، پرینکا گاندھی کی ووٹرس سے اپیل

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کی جا رہی تقریروں کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وہ انتخابی تشہیر کے دوران جس طرح قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کر رہے ہیں، وہ وزیر اعظم عہدہ کے وقار کو مجروح کر رہا ہے۔ ہفتہ کے روز ایک جلسۂ عام سے خطاب ...

لوک سبھا انتخاب غیر جانبداری کے ساتھ ہوا اور ای وی ایم بھی ٹھیک رہا تو کوئی جملہ بازی کام نہیں آئے گی: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر لوک سبھا انتخاب غیر جانبدارانہ طریقے سے ہوئے اور ای وی ایم میں بھی کوئی خرابی نہیں ہوئی تو بی جے پی کی کوئی گارنٹی، کوئی جملہ بازی کام نہیں آئے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے اچھے دن کا جو ...

سات تاریخ کا الیکشن بی جے پی کو سات سمندر دور پھینک دے گا! اکھلیش یادو

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ سات تاریخ کا الیکشن بی جے پی کو سات سمندر دور پھینک دے گا۔ یہ تیسرا مرحلہ ان کا صفایا کرنے جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بدایوں سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار آدتیہ یادو کے لئے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔

تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگاری سے پریشان، آئی آئی ٹی حیدر آباد کے 46 فیصد طلبا کو اب تک نہیں ملی ملازمت

ہندوستان میں بڑھتی بے روزگاری سے تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ پریشان نظر آ رہا ہے۔ حالت یہ ہے کہ آئی آئی ٹی حیدر آباد میں 24-2023 سیشن سے تعلق رکھنے والے تقریباً 46 فیصد طلبا کو اب تک پلیسمنٹ نہیں ملا ہے، یعنی ملازمت حاصل نہیں کر سکے ہیں۔ اس بات کا انکشاف ایک آر ٹی آئی سے ہوا ہے۔ ...

مظفر پور میں آگ لگنے سے 20 گھر ہوئے خاک، لاکھوں کی ملکیت تباہ، کئی مویشیوں کی موت

بہار کے مظفر پور ضلع میں آگ لگنے کا ایک خوفناک واقعہ پیش ایا ہے جس میں کم از کم 20 گھر جل کر خاک ہو گئے ہیں۔ آگ کی وجہ گیس سلنڈر میں ہوا دھماکہ تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھر میں کھانا بنانے کے دوران ایک سلنڈر میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل اختیار کر لی۔ فوری طور پر ...