ٹوکیو اولمپک: سندھو نے کانسہ جیتا، ہندوستان کو دلایا تیسرا تمغہ

Source: S.O. News Service | Published on 1st August 2021, 11:28 PM | اسپورٹس |

ٹوکیو،یکم اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان کی موجودہ چیمپئن پی وی سندھو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتوار کے روز چین کی ہی بنگ جیاؤ کو 15-21 ،13-21 سے شکست دے کر بیڈمنٹن سنگلز مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا اور اس کے ساتھ ہی سندھو نے ہندوستان کو ٹوکیو اولمپک کھیلوں میں تیسرا تمغہ دلایا۔

سندھو اس کے ساتھ ہی اولمپکس میں مسلسل دو تمغے جیتنے والی ملک کی دوسری کھلاڑی اور یہ اعزاز حاصل کرنے والی ملک کی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ اس سے قبل یہ کارنامہ پہلوان سشیل کمار نے حاصل کیا تھا، جنہوں نے 2008 بیجنگ اولمپکس میں کانسہ اور 2012 لندن اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ سندھو نے 2016 میں چاندی کا تمغہ اور اس ٹوکیو اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ ہندوستان اپنے اس تیسرے تمغے کے ساتھ ریو اولمپک میں جیتے دو تمغوں سے آگے نکل گیا ہے۔

جیسے ہی سندھو نے کانسے کا تمغہ جیتا، ہندوستان کے واحد اولمپک انفرادی طلائی تمغہ جیتنے والے نشانہ باز ابھینو بندرا نے سندھو کو جیت کے لئے ٹوئٹر پر مبارکباد دی۔ سندھو کو مبارکباد دیتے ہوئے، مرکزی کھیل وزارت نے کہا، چیمپئن آپ کو بہت بہت مبارکباد۔

سندھو کو گزشتہ ریو اولمپکس کے فائنل میں اسپین کی کیرولینا مارین سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس بار بھی وہ سیمی فائنل میں چینی تائی پے کی تائی جو ینگ سے ہار گئیں لیکن انہوں نے کانسے کے تمغے کے لیے لگاتار گیموں میں چین کے بنگ ژیاؤ کو شکست دی۔ چھٹی سیڈ سندھو نے 53 منٹ کے میچ میں عالمی نمبر 9 کی کھلاڑی بنگ ژیاؤ کو شکست دی۔

ہندوستانی کھلاڑی نے میچ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھا اور برتری کو ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔ پہلا گیم جیتنے کے بعد سندھو نے دوسرے گیم میں بھی اپنی برتری قائم رکھی۔ سیمی فائنل میں کی گئی غلطیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے سندھو نے کانسے کے تمغے میچ میں ان غلطیوں کو خود سے دور رکھا۔

انہوں نے بہتر کورٹ کوریج، نیٹ پر کھی، اسمیش سبھی پر اپنا کنٹرول رکھا اور بنگ ژیاؤ کو واپسی کو کوئی موقع نہیں دیا۔ سندھو نے میچ پوائنٹس جیتتے ہی مٹھی پکڑ کر خوشی کا اظہار کیا۔ اپنی شاندار جیت سے انہوں نے ہندوستان کے لیے ایک نئی تاریخ رقم کی۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...