تمل ناڈو کے گورنر نے کے پونموڈی کو وزیر کے عہدے کا حلف دلانے سے انکار کر دیا!

Source: S.O. News Service | Published on 14th March 2024, 4:50 PM | ملکی خبریں |

چنئی، 14/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) تمل ناڈو کے گورنر آر این روی کی ریاستی حکومت اور وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کے خلاف محاذ آرائی جاری ہے۔ گورنر نے کے پونموڈی کو حلف دلانے سے انکار کر دیا ہے، جو وزیر اعلیٰ کی درخواست پر ریاستی کابینہ میں وزیر کے طور پر واپس آنے والے ہیں۔ غیر متناسب اثاثہ جات کیس میں دسمبر 2023 میں مدراس ہائی کورٹ کی طرف سے مجرم ٹھہرائے جانے کے بعد، سابق اعلیٰ تعلیم کے وزیر کے پونموڈی کو اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔

سپریم کورٹ نے بعد میں پونموڈی کی سزا پر روک لگا دی تھی، جس کے بعد اسمبلی کے اسپیکر ایم اپاوو نے بدھ کے روز پونموڈی کی اسمبلی سیٹ تھروککوئیلور کو خالی قرار دینے والے اپنے پہلے نوٹیفکیشن کو منسوخ کر دیا۔ اس کے بعد وزیر اعلی اسٹالن نے جمعرات کو پونموڈی کی حلف برداری کے لیے راج بھون کو درخواست بھیجی۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالہ سے بتایا گیا کہ گورنر روی نے جمعرات کو پونموڈی کو وزیر کے عہدے کا حلف دلانے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر پونموڈی کی حلف برداری سے متعلق قانونی مشورہ لینے کے لیے جمعرات کو دہلی جائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ پونموڈی ولوپورم علاقے کے طاقتور لیڈر ہیں اور ریاست کے شمالی حصوں میں ڈی ایم کے کے مضبوط لیڈر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ کابینہ میں ان کی موجودگی سے آنے والے لوک سبھا انتخابات سے قبل پارٹی کو کافی مدد ملنے کا امکان ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

مودی نے اپنی فیملی کا خیال کہاں رکھا؟ شرد پوار نے پی ایم مودی کے تبصرہ پر کیا جوابی حملہ

وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ 2 مئی کو ایک انٹرویو دیا تھا جس میں کہا تھا کہ ’’این سی پی میں ٹوٹ ہماری وجہ سے نہیں ہوئی۔ پارٹی کی قیادت کے سوال پر پوار کے گھر میں جھگڑا ہو گیا۔‘‘ ساتھ ہی پی ایم مودی نے یہ سوال بھی اٹھایا تھا کہ اس عمر میں وہ (شرد پوار) فیملی کا خیال نہیں رکھ سکتے، ...

راہول کو شہزادہ کہنے پر پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر کیا طنز؛ کہا راہول عوام کے مسائل جاننے کے لئے ہزاروں کلو میٹر کا کیا ہےسفر؛ مگر وہ شہنشاہ والی زندگی گزارتے ہیں،نہیں سمجھ سکتے عوام کے

 کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کے روز گجرات کے بناس کانٹھا میں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے راہل گاندھی کو شہزادہ کہنے پر وزیر اعظم مودی پر نشانہ لگایا اور کہا کہ وہ خود شہنشاہ والی زندگی گزارتے ہیں۔

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل: متاثرہ خواتین کے لیے فکر مند راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ سدارمیا کو لکھا خط

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل نے کرناٹک کی سیاست زوردار ہلچل پیدا کر دی ہے۔ کئی خواتین سے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ اب اس معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کرناٹک کے وزیر ...

سپریم کورٹ نے حکومت سے طلب کیا جی ایس ٹی نوٹس اور گرفتاریوں کا ڈیٹا

سپریم کورٹ نے مرکز سے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی دفعات کے تحت جاری کردہ نوٹس اور گرفتاریوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس کے ساتھ، عدالت نے کہا کہ وہ قانون کی تشریح کر سکتی ہے اور شہریوں کو آزادی سے محروم کرنے والے کسی بھی ظلم سے بچانے کے لیے مناسب رہنما اصول دے سکتی ہے۔