کاروار میں ٹپر لاری کی بائک سے ٹکر؛ تین زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th June 2018, 4:34 PM | ساحلی خبریں |

کاروار6/جون (ایس او نیوز)  چلتی بائک کو پیچھے سے ٹپر لاری کے ٹکر دینے کے نتیجے میں ایک بچی سمیت ایک ہی خاندان کے تین لوگ شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ بدھ کوکاروار کے سداشیوگڈھ میں پیش آیا۔

زخمی ہونے والوں کی شناخت کاروارڈپٹی کمشنر دفتر  میں سروے آفسر کے طور پرملازمت کرنے والے بالپّا فقیرپّا (29)،  بالّوا  (30) اور ۱۲ سالہ لڑکی رینوکا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لڑکی کو اسپتال میں جانچ کرانے کے بعد بالپّا واپس اپنے گھر لوٹ رہا تھا کہ  سداشیو گڑھ کے قریب ٹپر نے پیچھے سے ٹکر ماردی۔

تینوں کو مقامی سرکاری اسپتال لے جایا گیا ہے، چیتا کول پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور کے ایس ایس ایل سی میں شاندار نتائج؛دونوں اسکولوں نے درج کئے صد فیصد نتائج

پڑوسی ضلع اُڈپی  کے  گنگولی میں واقع  توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ  گنگولی کے زیر انتظام چلنے والے  توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور ، دونوں نے  ایس ایس ایل  سی  میں صد فیصد نتائج درج کرتے ہوئے  پھر ایک بار دونوں اسکولوں  کا نام روشن ہوگیا ہے۔

بھٹکل میں دن دھاڑے چوری کی واردات؛ دو گھنٹوں میں 18 لاکھ مالیت کے زیورات پر کیا گیا ہاتھ صاف

تعلقہ کے شرالی ۔چتراپور کے ایک مکان میں چوروں نے گھر کے اندر گھس کر  صرف دو گھنٹوں کے اندر 18 لاکھ مالیت کے زیورات سمیت 35/ ہزار نقد رقم پر ہاتھ صاف کرلیا۔ واردات جمعہ  صبح  نو بجے سے گیارہ بجے کے درمیان  پیش آئی۔

ایس ایس ایل سی میں علی پبلک گرلس ہائی اسکول بھٹکل کی شاندار کامیابی ؛درج کئے صد فیصد نتائج ؛ اسی تعلیمی سال سے ہورہا ہے پی یو کالج کا آغاز

  اِمسال علی پبلک  گرلس ہائی اسکول نے ایس ایس ایل سی میں شاندارکامیابی درج کرتے ہوئے صد فیصد نتائج دئے ہیں۔ ہائی اسکول کی شروعات کے پانچویں ہی سال صد فیصد کامیابی درج کرنے پر مقامی  عوام  اسکول انتظامیہ کی ستائش کررہے ہیں۔

ایس ایس ایل سی نتائج؛95.63 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ ضلع میں بھٹکل کو ملا دوسرا مقام؛ بھٹکل کے ٹاپ فائیو میں انجمن کی تین طالبات شامل

کرناٹک سیکنڈری ایجوکیشن ایگزامینیشن بورڈ (کے ایس ای ای بی) نے جمعرات کو سال 2023-24 کے  ایس ایس ایل سی امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جس میں بھٹکل تعلقہ کا مجموعی کامیابی کی شرح  95.63  درج کی گئی ہے۔ بھٹکل میں لڑکیوں نے پھر ایک بار شاندار کامیابی  کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے  لڑکوں پر ...