اٹلی: لاشوں کو فوجی ٹرکوں پر لے جانے کا اندوہناک منظر

Source: S.O. News Service | Published on 21st March 2020, 12:30 PM | عالمی خبریں |

روم،21؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) چین میں جہاں کورونا کا قہر تھمتا نظرا ٓرہا ہے وہیں اٹلی میں کورونا وائرس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔ اٹلی میں یہ حال ہے کہ تدفین کے لئے قبرستان میں جگہ نہیں ہے اس لئے کورونا سے مرنے والے لوگوں کی لاشیں ٹرکوں پرلاد کرآبادی سے دور لے جائی جا رہی ہیں اور نہیں آگ لگا کر راکھ کردیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اٹلی میں لوگوں نے اپنے گھروں کی کھڑکیوں سے ایک ہولناک منظر دیکھا۔ فوج کورونا سے ہلاک ہونے والے 60 افراد کی لاشیں فوجی ٹرکوں میں ڈال کر انہیں نذرآتش کرنے کے لیے لے جا رہی تھی۔ سوشل میڈیا پر اٹلی میں فوجی گاڑیوں کے ایک قافلے کو ایک شاہراہ عام سے گذرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ مناظر شمالی اٹلی کے کرونا سے متاثرہ علاقے لومبیارڈیا کے شہر 'برگامو' کے ہیں۔ برگامو کرنا سے سب سے زیادہ مثار ہوا ہے۔

کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والےلوگوں کو جلا کر راکھ کردیا جاتا ہے اور ان کی لاشوں کی راکھ کی ایک مٹھی ان کے لواحقین کو دی جاتی ہے۔

اٹلی میں کورونا سے مرنے والوں کی کسی قسم کی مذہبی طریقےسے تدفین نہیں ہوسکتی اور نہ ہی ان کی آخری رسومات ادا کی جارہی ہیں۔ فوج کی نگرانی میں کورونا سے مرنےوالوں کی لاشیں تلف کردی جاتی ہیں۔

ایک منٹ سے بھی کم دورانیے کی ویڈیو بدھ کے روز سامنے آئی ہے۔ اٹلی میں جمعرات کے روز مزید 475 افراد کرونا کے باعث ہلاک ہوگئے جبکہ جمعہ کو یہ تعداد 627 بتائی جا رہی ہے جس کے بعد اب تک کرونا سے اٹلی میں 3 ہزار اموات سے زیادہ ہوچکی ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک قبرستان میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو آگ میں جلاتے دیکھا۔ جمعرات کو ایک شخص نے بتایا کہ گذشتہ روز ایک قبرستان میں 31 اور دوسرے میں 10 لاشیں نذرآتش کی گئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔