بھٹکل کے ایک مکان میں پھر چوری؛ مدینہ کالونی میں پیش آئی تازہ واردات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th January 2018, 2:31 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 28/جنوری (ایس او نیوز)  بھٹکل میں آئے روز چوری کی وارداتیں پیش آرہی ہیں، تازہ واقعہ مدینہ کالونی   میں آج اتوار کومنظر عام پر آیا ہے جس میں چوروں نے گھرکے اندر گھس کر تمام الماریاں اور بیگوں کو کھول کر  چھان مارا   ہے  اور قریب دس ہزار نقد رقم پر چوروں نے ہاتھ صاف کیا ہے۔ گھر میں سونے کے  زیورات یا دیگر بڑی رقم نہیں رکھی گئی تھی، جس کی وجہ سے چوروں کے ہاتھ زیادہ کچھ نہیں لگ سکا ۔

اس بار چوری کی واردات مدینہ جمعہ مسجد کے قریب جناب محمد سعداللہ  کے مکان پر پیش آئی، سعداللہ اپنی بیوی کے آپریشن کے تعلق سے بیوی کو لے کر مینگلور اسپتال گئے تھے، آج صبح پاس پڑوس کے لوگوں نے اُنہیں خبر دی کہ ان کے گھر کا دروازہ کُھلا ہوا نظر آرہا ہے ، انہوں نے فوری اپنے رشتہ دار کو خبر کی تو چوری کا انکشاف ہوا۔ 

محمد سعداللہ جناب  سٹی میڈیکل اقبال کے بہنوئی ہیں۔ اقبال صاحب نے بتایا کہ کل  ان کی ایک بہن کے گھر پر چوری کی واردات منظر عام پر  آئی تھی، آج دوسری بہن کے گھر میں بھی چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بہنوئی سعداللہ بھی جمعہ کو ہی مینگلور آئے تھے۔ ان کا خیال ہے کہ دونوں گھروں میں ایک ہی رات چوری کی گئی ہوگی۔

سعداللہ صاحب کے مکان پر موجود تمام الماریوں کو کھولا گیا، تمام بیگوں کی تلاشی لی گئی ہے ۔ سبھی کپڑے اور ساز و سامان بکھرا ہوا پڑا تھا۔ دیکھنے سے پتہ چل رہا تھا کہ چوروں کو قیمتی سامان بالخصوص سونے زیورات کی تلاش تھی، جو اُن کے ہاتھ نہیں لگ سکی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ  کا عملہ موقع پر پہنچا۔ پولس چھان بین میں لگ گئی ہے۔

 

 

ایک نظر اس پر بھی

سرسی : کار خریدی کے نام پر بینکوں کو دھوکہ دینے کے الزام تین افراد پر کیس درج 

کار خریدی کے نام پر بینک کو دھوکہ دینے اور نقلی دستاویزات کے ذریعے لاکھوں روپے قرضہ حاصل کرنے کے الزام میں رویش ہیگڑے، وینکٹرمنا گجانن ہیگڑے اور منی کنٹا چندرا شیکھر نائک کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے ۔

بیلتنگڈی : پتھروں کی غیر قانونی کھدائی کے خلاف پولیس کی کارروائی - پولیس کو دھمکی دینے پر رکن اسمبلی ہریش پونجا دی پر درج ہوئی ایف آئی آر

غیر قانونی طور پر پتھروں کی کھدائی کرنے والوں کے خلاف پولیس نے اقدام کرتے ہوئے اس معاملے میں ملوث بی جے پی یووا مورچہ کے صدر ششی راج شیٹی کو جب گرفتار کیا تو ایم ایل اے ہریش پونجا نے خود پولیس اسٹیشن پہنچ کر پولیس کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آنے کے علاوہ انہیں دھمکیاں دی تھی ۔ اس پر ...

گوکرن کے قریب سیاحوں کی بوٹ ڈوب گئی۔ تمام 42 مسافروں کو بحفاظت بچا لیا گیا

اُترکنڑا کے  مشہور سیاحتی مقام گوکرن کے قریب سیاحوں کو سمندری سیر کے لئے لے جانے والی بوٹ  اچانک ڈوب جانے سے کچھ دیر کے لئے  پورے علاقہ میں ہلچل مچ گئی، لیکن خوش قسمتی سے تمام سیاحوں کو بچالیا گیا۔ واردات اتوار شام کو  پیش آئی۔

بھٹکل میں آدھار کارڈ کیمپ کے پہلے دن جمع کرائی گئیں 115 درخواستیں؛ تنظیم نے کی ہرممکن تعاون کی پیش کش؛ ایک ہفتہ تک چلے گا کیمپ

نورحلقہ کے زیراہتمام انجمن نور پرائمری اسکول میں منعقدہ آدھار کارڈ کیمپ کے پہلے دن 115 درخواستیں جمع کرائی گئیں، جبکہ  150 لوگوں  کو ٹوکن فراہم کئے گئے تھے۔ کیمپ کے دوسرے دن  پیر کو  150 سے زائد لوگوں کی درخواستیں جمع  کرانے کی کوشش کی جائیں گی ، مگر  کیمپ میں شریک ہونے والوں کے ...

بھٹکل کے قریب گونونتے نیشنل ہائی وے پر بائک پھسل گئی؛ منکی کے ایک شخص کی موت، ساتھی زخمی

ہوناور کے قریب گونونتے نیشنل ہائی وے پر ایک بائک روڈ پر پھسل جانے کے نتیجے میں بائک پر سوار ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار شخص زخمی ہوگیا۔ حادثہ  اتوار دوپہر کو پیش آیا۔

جنسی ہراسانی معاملہ: بنگلور وکورٹ نےایچ ڈی ریونا کو ضمانت دے دی

بنگلورو کورٹ نے کرناٹک کے سابق وزیر ایچ ڈی ریونا کو جنسی ہراسانی کے معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔ خیال رہے کہ 42 ویں ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عدالت نے 66 سالہ سیاستداں کو عبوری راحت دی تھی۔ عدالت کے جج پریٹھ جے نے ایس آئی ٹی کی جانب سے اعتراض سننے سے منع کر دیا اور ایچ ڈی ...

بھٹکل کے سمندر میں ڈوبی ملپے کی ماہی گیر کشتی - پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔ 20 لاکھ روپے کا نقصان

بھٹکل سمندری حدود میں ماہی گیری کے دوران دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ملپے بندرگاہ سے تعلق رکھنے والی ایک کشتی غرقاب ہوگئی جس کی وجہ سے  20 لاکھ روپوں کا نقصان ہوا ۔ غرقاب ہونے والی کشتی پر موجود پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔

پرجول ریونا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری، عدالت نے ایس آئی ٹی کو دی اجازت

کرناٹک کی ہاسن سیٹ سے  رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کی انتخابی اتحادی جے ڈی ایس کے معطل امیدوار پرجول ریونا ان دنوں خبروں میں ہیں۔ اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ پرجول ریونا   پر جنسی طور پر ہراساں کرنے، سیکڑوں ویڈیوز ریکارڈ کرنے، دھمکیاں دینے اور سازش ...

رائل چیلنجرز بنگلور ونے چنئی سپر کنگز کو 27 رن سے شکست دے کر پلے آف میں داخلہ حاصل کیا

  رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے بلے بازوں وراٹ کوہلی (47) ، فاف ڈوپلیسی (54) رجت پاٹیدار (41) اور کیمرون گرین کی شاندار کارکردگی کے بعد گیندبازی کی عمدہ گیندبازی کی بدولت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک اہم میچ میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو سے27 رن سے شکست دے کر پلے آف میں ...

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔

دہلی میں بڑھتی آلودگی کی ذمہ دار مودی حکومت ہے، کانگریس کا سنگین الزام

دہلی میں بڑھتی آلودگی کے لیے کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو ذمہ دارٹھہریا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے آج (17 مئی) کو ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ معیار کو نظر انداز کرتے ہوئے دہلی میں تقریباً ایک درجن بجلی گھروں میں کوئلہ استعمال کیا جا رہا ہے اور مرکز کی ...