دنیا میں سب سے سستی روٹی فراہم کرنے والے ٹاپ 10 ممالک، سب کے سب مسلمان ملک!

Source: S.O. News Service | Published on 2nd March 2023, 12:14 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

دبئی، 2/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) ایک روٹی کی سب سے زیادہ قیمت کے لحاظ سے امریکہ دنیا کے ممالک میں سرفہرست ہے جہاں 500 گرام کی تازہ روٹی کی قیمت 3.27 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے بعد سوئٹزرلینڈ، آئس لینڈ، ناروے اور ڈنمارک کی قیادت میں شمالی یورپی ممالک ہیں ۔ ان ملکوں میں مذکور بالا وزن کی روٹی کی قیمت 3.2 ڈالر اور 2.84 کے درمیان ہے۔

اسی انڈیکس میں عرب ممالک مضبوطی سے روٹی کی قیمت کے لحاظ سے سب سے سستے ممالک کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ عرب ممالک خطے کے زیادہ تر لوگوں کے لیے روزمرہ کی خوراک کو محفوظ بنانے پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ ریسرچ کرنے والی کمپنی "نمبیو" کے اعداد و شمار جن کا ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ نے جائزہ لیا ہے کہ مطابق "تیونس" ایک روٹی کی قیمت کے لحاظ سے سب سے سستا ملک بن کر سامنے آیا ہے۔ تیونس میں 500 گرام وزن کی ایک روٹی کی قیمت 0.14 ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔ اس کے بعد الجزائر میں روٹی 0.16 ڈالر میں مل رہی ہے۔ تیسرے نمبر پر لیبیا میں یہی روٹی 0.35 ڈالر میں فروخت ہو رہی ہے۔

سستی روٹی کے اعتبار سے ٹاپ ٹین ملکوں میں 5 عرب ملک شامل ہیں۔ مصر آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ یہاں ایک روٹی 0.41 ڈالر میں خریدی جا سکتی۔ نویں نمبر پر مراکش ہے جہاں روٹی کی قیمت 0.42 ڈالر ہے۔ ترکیہ سستی روٹی کے اعتبار سے دسویں نمبر پر براجمان ہے۔

واضح رہے رینکنگ میں سب سے آگے موجود عرب ملکوں میں سے زیادہ تر اپنے بجٹ میں روٹی کی قیمتوں میں سبسڈی دیتے ہیں۔ اسی وجہ سے ان ملکوں میں روٹی کی قیمت عالمی اوسط سے کم ہے۔ سستی روٹی دینے میں سر فہرست ان عرب ملکوں میں سے زیادہ تر اپنی گندم کی ضروریات درآمدات کے ذریعہ پوری کرتے ہیں۔

سستی ترین روٹی کے اعتبار سے چوتھے نمبرپر قازقستان، پانچویں نمبر پر ازبکستان ، چھٹے نمبر پر آذربائیجان، ساتویں نمبرپر پاکستان، آٹھویں نمبر پر مصر اور نویں نمبر پر مراکش موجود ہیں۔ اس طرح دیکھا جا سکتا ہے کہ دنیا میں سستی ترین روٹی فراہم کرنے والے ٹاپ ٹین ممالک سب کے سب مسلمان ملک ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

افغانستان: سیلابی صورتحال، 300؍ افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتہ

بغلان میں نیچرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے صوبائی ڈائریکٹر ہدایت اللہ ہمدرد کے مطابق، سیلاب نے کئی اضلاع میں گھروں اور املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں کی تعداد ابتدائی تھی اور بہت سے لوگ لاپتہ ہونے کی وجہ سے اس میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ہندوستان نے اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کی رکنیت کے حق میں ووٹ دیا

ہندوستان نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مسودے کے حق میں ووٹ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ فلسطین اہل ہے اور اسے اقوام متحدہ کا مکمل رکن کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہئے اور سلامتی کونسل کو اس معاملے پر فلسطین کے حق میں دوبارہ غور کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔

دہلی میں بڑھتی آلودگی کی ذمہ دار مودی حکومت ہے، کانگریس کا سنگین الزام

دہلی میں بڑھتی آلودگی کے لیے کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو ذمہ دارٹھہریا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے آج (17 مئی) کو ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ معیار کو نظر انداز کرتے ہوئے دہلی میں تقریباً ایک درجن بجلی گھروں میں کوئلہ استعمال کیا جا رہا ہے اور مرکز کی ...

مہاراشٹر غداروں کو کبھی معاف نہیں کرتا، ادھوٹھاکرے کا ایکناتھ شندے گروپ پر سخت حملہ

ملک میں لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں ووٹنگ ہوچکی ہے۔ پانچویں مرحلے کے تحت 20 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ تمام سیاسی پارٹیاں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ اس دوران شیوسینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے نے شیوسینا توڑنے والوں کے ساتھ بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا ...

بھٹکل؛ پڑوسی ریاست کیرالہ میں بھٹکلی اسٹوڈینٹس کی نمایاں کامیابی

پڑوسی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ میں  بھٹکل کی ایک طالبہ  خدیجہ افزا ء بنت  محمد امجد جعفر نے گریڈ 12 کے شعبہ سائنس میں  98 فیصد کے ساتھ شاندار کامیابی درج کی ہے۔ اس طالبہ نے ہندی میں سو میں سو مارکس، میتھس سائنس میں 120 میں  120 ،  فزیکس میں 120 میں 119 اورانگلش میں سو میں 99 مارکس حاصل کئے ...

گلف سے مزید بھٹکلی اسٹوڈینٹس کی نمایاں نمبرات کے ساتھ کامیابی کی خبریں

گریڈ 12 امتحان میں دبئی سے محمد سیف سلمان دامودی، کویت سے حنین ہاشم معلم اور مسقط سے یوشع عُمران سقاف اور سجا تسنیم سہیل ائیکری کی امتیازی نمبرات کے ساتھ نمایاں کامیابی کی خبر شائع ہونے کے بعد اب ابوظبی سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ابوظبی انڈین اسکول میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے فاطمہ ...

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...