ہالینڈ کے شہریو ٹریکٹ میں ٹرام سمیت متعدد مقامات پر فائرنگ، حملہ آور کی تلاش جاری

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 19th March 2019, 2:26 AM | عالمی خبریں |

لندن:18 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) ہالینڈ کے شہر یوٹریکٹ میں ایک نامعلوم شخص نے ٹرام اور کئی دیگر مقامات پر فائرنگ کی ہے جس سے کم از کم ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس نے کہا ہے کہ حملہ آور ایک سے زیادہ ہو سکتے ہیں جنھیں پولیس ڈھونڈنے کی کوشش کررہی ہے۔اطلاعات کے مطابق حملہ آور کار کے ذریعے جائے واقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ یو ٹریکٹ میں تمام ٹرامزسروسز کو بند معطل کر دیا گیا ہے اور سکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے دروازے بند رکھیں۔ٹرام میں فائرنگ کا یہ واقع مقامی وقت کے مطابق پونے گیارہ بجے (جی ایم ٹی 10:40) رونما ہوا۔ڈچ انسداد دہشتگردی پولیس کے رابطہ کارپیٹر یاپ البرسبرگ نے کہا ہے کہ تمام کوششیں حملہ آور کو پکڑے پر مرکوز ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ حملہ آور ایک سے زیادہ ہوں۔ہالینڈ میں خطرے کا درجہ سب سے بلند سطح تک بڑھا دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق مسلح پولیس جائے وقوع کے قریبی علاقے اوکتوبرپلین چوک کے قریب کے ایک گھر کے قریب جمع ہے اور اس گھر میں گھسنے کی تیاری کر رہی ہے۔پولیس نے ٹریم سٹیشن کے نزدیکی علاقے کو گھیرے میں لے کر لوگوں سے اپیل کی ہے وہ اس علاقے کی طرف نہ جائیں تاکہ ایمرجسنی سروسز اپنا کام کر سکیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈچ انسداد دہشگردی کے رابطہ کار نے ایمرجنسی اجلاس طلب کر لیا ہے۔وزیر اعظم مارخ رتے نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے سے شدید پریشان ہیں۔سکیورٹی سروسز نے یوٹریکٹ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر سے کہا ہے کہ وہ زخمیوں کے علاج کے لیے ایک ایمرجنسی وارڈ مختص کریں۔ایک عینی شاہد نے کہا ہے کہ حملہ آور اندھا دھند فائرنگ کر رہا تھا۔ایک اور عینی شاہد نے ڈچ سرکاری نشریاتی ادارے این او ایس کو بتایا ہے کہ اس نے ایک زخمی عورت کو دیکھا ہے جس کے ہاتھ اور کپڑے خون آلود تھے اور اس نے عورت کو اپنی کار لا کر مدد کی۔ عینی شاہد نے بتایا کہ جب پولیس موقع پر پہنچی تو زخمی عورت بے ہوش تھی۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس واقعے میں کتنے لوگ زخمی ہوئے ہیں اور ان میں سے کتنے شدید زخمی ہیں۔اوٹریجٹ میں تمام ٹریمزسروسز کو بند معطل کر دیا گیا ہے اور سکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے دروازے بند رکھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔