لبنان میں "انقلابی قافلہ" شمال سے جنوب کی جانب روانہ

Source: S.O. News Service | Published on 16th November 2019, 11:56 PM | عالمی خبریں |

دبئی،16/نومبر(ایس او نیوز/ ایجنسی)

لبنان میں عوام کی جانب سے انقلابی تحریک جاری ہے۔ ہفتے کی صبح ملک کے شمال میں واقع علاقے عکار سے "انقلابی جلوس" روانہ ہوا۔ ملک کے شمال سے جنوب تک پہنچنے کے دوران یہ جلوس 12 مقامات کو عبور کرے گا۔

جلوس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس سرگرمی کا مقصد احتجاج کے تمام مقامات سے گزرنا ہے۔ جلوس کا سفر جنوب میں صیدا کے راستے ہوتے ہوئے صور پہنچ کر مکمل ہو گا۔ یہاں پر شمالی اور جنوبی لبنان کے عوام کا ایک بڑا جسلہ منعقد ہو گا۔

مذکورہ انقلابی جلوس کے قافلے میں متعدد گاڑیاں شریک ہیں۔ اس کا مقصد "قومی یک جہتی کے پُل" کی سی تصویر پیش کرنا ہے اور ایک ملک کے باسیوں کے درمیان فرقہ واریت کی دیوار کو ختم کرنا ہے۔

دوسری جانب سیاسی طور پر سعد حریری کے استعفے کو دو ہفتے گزر جانے کے باوجود ابھی تک لبنان میں حکومت کا انجام معلق ہے۔

اس سے قبل جمعے کو سابق وزیر خزانہ محمد صفدی کا نام نئی حکومت کی سربراہی کے لیے پیش کیا گیا۔ اس بات کا انکشاف وزیر خارجہ جبران باسیل نے کیا تھا۔ تاہم بعد ازاں وہ دباؤ کے تحت اس اعلان سے پیچھے ہٹ جانے پر مجبور ہو گئے۔ اس لیے کہ ماضی میں وزیراعظم کے منصب پر فائز رہنے والی شخصیات فؤاد السنیورہ، نجیب میقاتی اور تمام سلام نے ایک بار پھر اس موقف کو دہرایا ہے کہ نئی حکومت کی تشکیل کی ذمے داری ایک بار پھر مستعفی وزیراعظم سعد حریری کو سونپی جائے۔

ادھر حریری کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے فقط صفدی کا نام پیش نہیں کیا گیا بلکہ اس سلسلے میں دیگر نام بھی زیر غور ہیں۔

جمعے کی شام ریپبلکن پیلس کے مقرب ذرائع کے حوالے سے العربیہ کے سامنے یہ بات آئی تھی کہ اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور مشاورت کی تاریخ ابھی تک مقرر نہیں ہوئی۔

اس سے قبل صفدی کے مقرب ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو باور کرایا تھا کہ اگر سابق وزیر خزانہ کی نامزدگی پر اتفاق رائے ہو گیا تو وہ اس ذمے داری کو اٹھانے میں ہر گز پس و پیش نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق صفدی کا کہنا ہے کہ اگر انہوں نے حکومت تشکیل دی تو وہ عوامی مطالبات کی خطوط پر کام کرے گی۔ حکومت بدعنوانی کے انسداد اور سرکاری مال کے ضیاع کو روکنے کے حوالے سے عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔ ساتھ ہی عوام کی معاشی اور اقتصادی ضروریات کو پورا کرنے پر کام کرے گی جو کہ لبنانیوں کے سڑکوں پر آنے کی اولین وجہ ہے۔

دوسری جانب انقلابی تحریک کے سلسلے میں "لحقی" گروپ نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سڑکوں کی بندش کے مرحلے میں داخل ہو جائیں جس پر روزانہ صبح 6 بجے سے دوپہر 11 بجے تک عمل درامد کیا جائے گا۔

مذکورہ گروپ نے زور دیا ہے کہ 17 اکتوبر کی انقلابی تحریک کے آغاز کو ایک ماہ گزرنے پر کل 17 نومبر بروز اتوار بیروت ، طرابلس اور دیگر شہروں میں میدانی مقامات اور کھلے علاقوں کو عوامی احتجاج کے لیے مظاہرین سے بھر دیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔