اسکولی نصاب پر نظر ثانی کے معاملے میں الجھن کھڑی کر کے ریاستی حکومت خود سماجی ہم آہنگی کو دھکہ پہنچارہی ہے:کمار سوامی

Source: S.O. News Service | Published on 28th May 2022, 12:11 AM | ریاستی خبریں |

ہاسن،27؍مئی(ایس او نیوز) ریاستی حکومت اسکولی نصاب پر نظرثانی کے معاملے میں الجھن کھڑی کرکے سماجی ہم آہنگی کو دھکہ پہنچارہی ہے۔یہ بات سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہی۔

انہوں نے یہاں ایک نجی تقریب میں شرکت سے قبل ہیلی پیڈ پر اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاسی حکومت تعلیم کے شعبے میں بھی کئی طرح کی الجھنیں پیدا کررہی ہے۔ اس سے قبل ساحلی علاقے میں حجاب کے معاملے کو لے کر ہنگامہ کھڑاکیاگیا،بعد میں اسکولوں کے نصابی کتابوں کی تیاری اور نظر ثانی کے معاملے میں بھی کئی معزز شخصیتوں کی تاریخ بدلنے کاکام کررہی ہے۔حکومت کے اس رویے سے سماج میں بدامنی پھیل رہی ہے اور تشدد کو ہوا مل رہی ہے۔والدین کے دلوں میں حکومت اور سیاست دانوں کے تعلق سے نفرت پیدا ہوچکی ہے،ان کے معصوم بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے اور ماحول کو خراب کرنے کے معاملے کو لے کر والدین میں برہمی پائی جارہی ہے۔ بچوں کی تعلیم کیلئے اچھاماحول فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے،مگرموجودہ حکومت اس میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔کمارسوامی نے کہا کہ تعلیمی شعبے میں سیاست ہر گز نہیں لائی جانی چاہئے۔بی جے پی کے زعفرانی ایجنڈے سے تعلیم کا شعبے کو نقصا ن پہنچ رہاہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ نصابی کتابیں منظر عام پر آنے کے بعد ان کا مطالعہ کرکے ہی اس تعلق سے مزیدبیان دیں گے۔کمار سوامی نے اخباری نمائندوں کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ریاستی قانون ساز کونسل انتخابات میں عام کارکن کو ہی ٹکٹ دیاگیاہے،شراونابھی پارٹی کے وفادار کارکن رہے ہیں۔راجیہ سبھا انتخابات میں تیسرے امیدوار کو میدان میں اتارنے کے معاملے میں دونوں قومی پارٹیوں کے پاس ووٹوں کی کمی ہے،ہمارے پاس قومی پارٹیوں سے زیادہ اراکین اسمبلی کی تعداد ہے۔اس معاملے میں بہت جلد فیصلہ کیاجائے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ جنتا جل دھارے پروگرام میں زیادہ مصروف رہنے کی وجہ سے انتخابات کے سلسلے میں زیادہ توجہ نہیں دی گئی۔آئندہ 15دنوں میں اسمبلی انتخابات کیلئے جے ڈی ایس امیدواروں کی فہرست جاری کردی جائے گی،اس کیلئے فہرست تیارہے۔ہاسن اسمبلی حلقہ سمیت تمام حلقوں کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی جائے گی۔

ضلع پنچایت اور بی بی ایم پی انتخابات ڈیڑھ سال قبل ہی کرائے جانے چاہئے تھے،مگر ریزرویشن کی تبدیلی سمیت دیگر دستوری معاملات کی خلاف ورزی کئے جانے پر انتخابات کی کارروائی میں تاخیر ہورہی ہے۔اس موقع پر ضلع پنچایت کے سابق نائب صدر ایچ پی سواروپ اور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...

پرجو َل ریونّا پارٹی سے معطل ، ملک سے فرار پر سوال، قومی خواتین کمیشن حرکت میں آیا، رپورٹ مانگی

کرناٹک میں   این  ڈی اے کے ایم پی اور موجودہ امیدوار  پرجول ریونّا  کےسیکس اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد  بی  جےپی اور شیوسینا کیلئے اپنا منہ چھپانا مشکل ہوگیا ہے مگر دونوں ہی پارٹیاں ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُلٹا کانگریس کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

کرناٹک میں’’ پرجول ریونّا ‘‘ کا اسکینڈل ملک کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل؛ وائرل ویڈیو زاور پین ڈرائیو کا چرچا

پچھلے چار پانچ دنوں سے ریاست کرناٹک میں وائرل ویڈیو اور پین ڈرائیو کا چرچا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  بہت سے فحش ویڈیوز وہاٹس ایپ گروپس میں گردش کر رہے ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایک پین ڈرائیو ہے جس میں ہزاروں ویڈیوز موجود ہیں۔ ریاستی حکومت نے معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی کو ...

پرجول ریونّا جے ڈی ایس سے معطل، ریاست کی حکمراں کانگریس کی گھیرا بندی سے پارٹی بیک فٹ پر

جے ڈی ایس لیڈر اور ہاسن سے این ڈی اے کے امیدوار پرجول ریوناّ کی خواتین کے ساتھ فحش ویڈیوز نے کرناٹک ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ ان ویڈیوز کے منظرعام پر آنے کے بعد حکمراں کانگریس نے جے ڈی ایس و بی جے پی سے سخت سوالات کیے جس کے بعد جے ڈی ایس نے پرجول کو پارٹی سے ...