شرور کے توحید پبلک اسکول میں یوم اساتذہ کے موقع پر  طلبا کی طرف سے ثقافتی پروگرام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th September 2019, 9:19 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:5؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) توحید پبلک اسکول شرور میں یوم اساتذ ہ کی مناسبت سے اسکولی طلبا کو شریک کرتےہوئے ایک خوب صورت پروگرام منعقد کیاگیا ۔

پروگرام کا آغاز  جبریل تلاوت قرآن سے ہوا۔ مشہود جزیل نے ہدیہ نعت پیش کی۔ من سلوی و عرشیہ نے یوم اساتذہ پر نظم پیش کی۔ صباحت اور ھادیہ نے استقبال کیا۔  پروگرام میں اسکول کے طلبا اویس اور فلک نے اردو اور انگریزی میں تقریر یں کرتے ہوئے اساتذہ  کے مقام و مرتبہ کو واضح کیا۔ پروگرام کے درمیان میں نورین اور ان کےساتھیوں نے نظم پیش کی۔ اسکول کی طالبہ کلثوم، تمنا، ربیعہ، ندا، نورین ، نجلہ ، صفت ، ازمدہ نے ’باآدب با نصیب ‘ عنوان پر ڈرامہ پیش کیا۔ عمان اور ان کے ساتھیوں نے قوالی پیش کی۔ مثوی ٰ نے کلمات تشکر اور رمشا نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔

پروگرام میں مہمان خصوصی  کی حیثیت سے شریک اقبال صاحب نے بہت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بچوں کو دعاؤں سے نوازا۔ سکریڑی جنرل اختر احمد خان صاحب نے اساتذہ کی کاوش پر مبارک باد دی بچوں کی طرف سے پیش کردہ ثقافتی پروگراموں پر خوشی کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ طلبا  ہمیشہ آپ اساتذہ کا احترام کریں یہی کامیابی کا زینہ ہے ۔نائب صدر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ ڈائس پر  مینجر عبد الشکور ،مولوی ضیاء الرحمن رکن  الدین ندوی ، مولانا عبد العلیم ابدل ندوی شیروری اور روح الامین ندوی موجود تھے ۔استادوں میں ضیاء الرحمن اور منگلہ مس نے تقریر کی۔ پروگرام کے بعد  طلبا کی طر ف سے تواضع کا اہتمام  کیا گیا تھا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

بھٹکل ودھان سبھا حلقے میں ہوئی 76 فی صد پولنگ؛ کئی بوتھوں میں مسلم خواتین کی دیکھی گئی کافی لمبی قطاریں

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اور کرناٹک  کے دوسرے  اور آخری مرحلے میں  جن 14 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی ان میں اتر کنڑا ضلع کا بھٹکل ودھان سبھا حلقہ بھی شامل تھا جہاں 76 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ بھٹکل اسمبلی حلقے کے شہری اور دیہی علاقوں میں موجود تمام پولنگ سینٹرس  پر ...