طالبان امریکہ امن معاہدے پر دستخط فروری کے آخر میں ہوں گے

Source: S.O. News Service | Published on 19th February 2020, 12:39 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،18/فروری (آئی این ایس انڈیا)  طالبان کو توقع ہے کہ اس مہینے کے آخر تک عالمی ضامنوں کی موجودگی میں امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے جس کے نتیجے میں افغانستان میں جاری 18 سالہ جنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔عسکری پسند گروپ کے ایک سینئر لیڈر نے طالبان کی حامی ایک نیوز ایجنسی کو بتایا کہ دونوں فریقوں نے باہمی طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ قطر کے صدر مقام دوحہ میں معاہدے پر دستخطوں کی ایک تقریب کا اہتمام کریں گے۔ یہ وہ شہر ہے جس نے امریکہ اور طالبان کے درمیان 18 ماہ تک مذاکرات کی میزبانی کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ معاہدے پر دستخط ہونے کے فوراً بعد امریکہ اور افغانستان 5000 طالبان قیدیوں کو رہا کر دیں گے۔ جب کہ اس کے جواب میں طالبان اپنی حراست میں موجود تقریباً ایک ہزار قیدیوں چھوڑ دیں گے۔تاہم واشنگٹن نے اپنے اس موقف پر زور دیا ہے کہ وہ صرف اس صورت میں طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر آگے بڑھے گا جب طالبان افغانسان میں تشدد میں سات روز کی کمی سے متعلق ہاہمی طور پر طے شدہ سمجھوتے پر کامیابی سے عمل درآمد کریں گے۔امریکی عہدے داروں نے کہا ہے مختصر مدت کا یہ سمجھوتہ گزشتہ ہفتے ہوا تھا اور یہ بہت جلد نافذ ہو جائے گا۔ تاہم اس بارے میں کوئی تاریخ نہیں بتائی گئی۔ جب کہ طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ 22 فروری سے نافذ ہو گا۔معاہدے کے تحت دونوں فریق سات روز تک اپنے حملے بند کر دیں گے۔ اگر دونوں فریقوں نے اپنا وعدہ پورا کیا تو وہ امن معاہدے پر دستخطوں کے لیے دوبارہ مذاکرات کی میز پر واپس آ جائیں گے۔ یہ معاہدہ گزشتہ سال ثالثوں کی موجودگی میں کئی طویل نشستوں کے بعد کاغذ پر منتقل ہوا تھا۔معاہدے میں افغانستان سے امریکی اور اتحادی افواج کی واپسی کے لیے نظام الاوقات طے اور اس تنازع کی فریق افغان پارٹیوں کے درمیان سیاسی مفاہمت کا عمل شروع کرنے کا کہا گیا ہے۔امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے جرمنی میں سیکیورٹی سے متعلق کانفرنس کے موقع پر کہا تھا کہ طالبان کے ساتھ تشدد میں کمی ایک بہت مثبت پیش رفت ہے لیکن یہ خطرات سے خالی نہیں ہے۔ایسپر نے یہ بھی کہا تھا کہ امن معاہدے کے نتیجے میں امریکہ افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد 13000 سے گھٹا کر تقریباً 8600 تک لے جائے گا۔تاہم امریکی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ فوجوں کی تعداد میں کمی کا تعلق طالبان افغان امن مذاکرات سے منسلک ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔