طالبان حکومت سازی کیلئے بڑی تقریب کی تیاری،6ممالک کو بھیجا دعوت نامہ

Source: S.O. News Service | Published on 7th September 2021, 11:04 AM | عالمی خبریں |

کابل،7؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ایک طرف طالبان نے پریس کانفرنس کر کے پنج شیر پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اور دوسری طرف افغانستان میں حکومت سازی کے لیے بڑی تقریب کی تیاریاں چل رہی ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق افغانستان کی راجدھانی کابل میں طالبان ایک عظیم الشان تقریب کر انعقاد کرے گا جس کے لیے اس نے چھ ممالک کو دعوت نامہ بھی بھیج دیا ہے۔ جن ممالک کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے ان میں پاکستان، قطر، ایران، ترکی، روس اور چین شامل ہیں۔ دیکھنے والی بات یہ ہے کہ حکومت سازی سے متعلق تقریب کا انعقاد کس دن ہوتا ہے اور اس میں کن ممالک کے نمائندے شریک ہوتے ہیں۔

یہاں قابل ذکر ہے کہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کے روز ایک بیان جاری کر کہا کہ پنج شیر اب طالبان جنگجوؤں کے کنٹرول میں ہے۔ علاقے میں موجود چشم دیدوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ہزاروں طالبان جنگجوؤں نے راتوں رات پنج شیر کے آٹھ اضلاع پر قبضہ کر لیا۔ طالبان مخالف جنگجوؤں کی قیادت سابق نائب صدر اور طالبان مخالف احمد شاہ مسعود کے بیٹے نے کی تھی۔

بہر حال، پہلے ایسی خبر آ رہی تھی کہ طالبان کی حکومت کی تشکیل میں پاکستان کھل کر مداخلت کر رہا ہے، اور یہ بھی خبر سامنے آئی ہے کہ آئی ایس آئی کی وجہ سے طالبان اور پاکستان حامی حقانی نیٹورک میں انتشار پیدا ہو گیا ہے۔ اس کے بعد آئی ایس آئی چیف اس انتشار کو ختم کرنے کے لیے کابل پہنچے۔ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اے چیف جنرل فیض کے کابل پہنچنے کے پیچھے بھی یہی وجہ ہے کہ طالبان اور حقانی نیٹورک میں تال میل نہیں بن پا رہا ہے۔ پاکستان کی خواہش ہے کہ نئی حکومت میں حقانی گروپ مضبوط حالت میں رہے، جب کہ طالبان کا ایک طبقہ ایسا نہیں ہونے دینا چاہتا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔