تائیوان، ٹرین کا خوفناک ترین حادثہ،17 مسافر ہلاک، 137 زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd October 2018, 9:22 AM | عالمی خبریں |

تائی پے،22؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) حکومت اور آفیسران کی غفلت کی وجہ سے اکثر حادثات رونما ہوتے ہیں جن کے نتیجے میں عام شہری اپنی جانیں گنوا دیتے ہیں۔ اگر حکومتی عہدیدار عوامی حقوق کا خیال رکھتے ہوئے مناسب انتظامات کریں تو شہریوں کو حادثات سے بچایا جا سکتا ہے۔ تائیوان میں ٹرین کا خوفناک ترین حادثہ رونما ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک سو پچپن افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تائیوان کی کاؤنٹی یلان میں برق رفتار ٹرین خوف ناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 17 مسافر ہلاک اور 137 زخمی ہو گئے، ٹرین میں 366 مسافر سوار تھے۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا جہاں کچھ زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

فائر بریگیڈ کے عملے اور تائیوان آرمی کے 120 سپاہیوں پر مشتمل فوجی دستے نے ٹرین کے اندر بری طرح پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کے لیے ٹرین کے بعض حصوں کو کاٹا اور مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کے پٹڑی سے اترنے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا تاہم عینی شاہدین نے ٹرین حادثے سے قبل زوردار آواز سنی تھی جس کے ساتھ ہی دھواں بھی پھیل گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔