منگلورو کے سورتکل میں جیپ - موٹر بائک ٹکر - دو اسکوٹر سوار ہلاک 

Source: S.O. News Service | Published on 27th March 2024, 10:55 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو،  27 / مارچ (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66  پر ایک جیپ نے موٹر بائک کو پیچھے سے ٹکر ماری جس کی وجہ سے بائک پر سوار دونوں افراد ہلاک ہوگئے ۔ 
    
مہلوکین کی شناخت نونیّا بنگیرا اور نیاز کے طور پر کی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دونوں بیڑی کے ٹھیکے دار تھے ۔ منگلورو سے اڈپی کی طرف آنے والی جیپ نے ان کی بائک کو ٹکر ماری تھی ۔ جس سے وہ سڑک پر گر گئے اور دونوں بری طرح زخمی ہوگئے ۔ فوری طور پر انہیں نجی اسپتال میں داخل کیا گیا مگر علاج کارگر نہ ہونے کی وجہ سے دونوں نے دم توڑ دیا ۔ 
    
حادثے کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے ٹریفک متاثر رہی ۔ منگلورو نارتھ ٹریفک پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور جیپ ڈرائیور پرتاپ کے خلاف کیس درج کر لیا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔