ایڈی یورپاکی عوامی تحریکوں میں کروبا طبقے کاتعاون اہم رہاہے:راگھویندرا

Source: S.O. News Service | Published on 19th October 2021, 11:48 AM | ریاستی خبریں |

شکاری پور،19؍اکتوبر (ایس او نیوز)تعلقہ میں بی ایس ایڈی یورپاکے تمام عوامی وفلاحی تحریکوں میں کروبا طبقہ کا تعاون اہم رہاہے،اس کے بدلے میں ایڈی یورپانے بھی اپنے دور اقتدار میں طبقے کی ترقی کیلئے جتنابھی ممکن ہوسکے کام کیا اور ہر طرح سے امداد فراہم کی۔یہ بات رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرانے کہی۔انہوں نے یہاں گذشتہ روز تعلقہ کے ہوساموگولگیرے میں واقع شری بیرالنگیشورامندر میں نوراتری کے پیش نظر ایک ہفتے تک چلائے گئے مختلف مذہبی پروگراموں کے اختتامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کروبا طبقے کو سیاسی اور تعلیمی میدان میں آگے آنے کی ضرورت ہے۔ایڈی یورپانے اس طبقے کیلئے کام کیاہے۔ راگھویندرانے کہاکہ ہر بار انتخابات کے دوران پرچہ نامزدگی داخل کر نے سے قبل ایڈی یورپا اسی مندر پہنچ کر پوجا کرکے آشیرواد لینے کے بعدہی آگے کی کارروائی انجام دیتے آرہے ہیں۔ایسے مقدس مقام پر نوراتری کے موقع پر مخصوص پروگراموں کا انعقاد کیاگیاہے اور اس میں مجھے شرکت کرنے کا موقع ملاہے،جو نہایت خوشی کی بات ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ کرانتی ویرا سنگولی رائنا کا مجسمہ نصب کئے جانے کا مطالبہ ٹاؤن کے عوام کا رہاہے اس سلسلے میں حکومت سے منظوری حاصل کرنے کیلئے کابینہ اجلاس میں تجویز پیش کی جائے گی۔اس کے علاوہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوراکا مہادیوی کی یادگاریں قائم کرنے کے بارے میں بھی حکومت سے منظوری طلب کی جائے گی۔اس موقع پرتعلقہ کروبا سماج کے صدر راجناکباڈی نے کہاکہ ایڈی یورپاکی سیاسی ترقی میں کروبا طبقے کا کردار اہم رہاہے۔اسی طرح ایڈی یورپانے بھی وزیر اعلیٰ کے عہدے پر رہ کر کروبا طبقے کی ترقی کیلئے تعاون کیاہے۔دیوراج ارس ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ڈائرکٹر کے ہالپا،سابق ٹاؤن منسپل کونسل کے صدر ٹی ایس موہن،تعلقہ پنچایت کے سابق صدر ہنومنتپا،ضلع پنچایت کی سابق رکن رینوکاور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...

پرجو َل ریونّا پارٹی سے معطل ، ملک سے فرار پر سوال، قومی خواتین کمیشن حرکت میں آیا، رپورٹ مانگی

کرناٹک میں   این  ڈی اے کے ایم پی اور موجودہ امیدوار  پرجول ریونّا  کےسیکس اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد  بی  جےپی اور شیوسینا کیلئے اپنا منہ چھپانا مشکل ہوگیا ہے مگر دونوں ہی پارٹیاں ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُلٹا کانگریس کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

کرناٹک میں’’ پرجول ریونّا ‘‘ کا اسکینڈل ملک کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل؛ وائرل ویڈیو زاور پین ڈرائیو کا چرچا

پچھلے چار پانچ دنوں سے ریاست کرناٹک میں وائرل ویڈیو اور پین ڈرائیو کا چرچا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  بہت سے فحش ویڈیوز وہاٹس ایپ گروپس میں گردش کر رہے ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایک پین ڈرائیو ہے جس میں ہزاروں ویڈیوز موجود ہیں۔ ریاستی حکومت نے معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی کو ...

پرجول ریونّا جے ڈی ایس سے معطل، ریاست کی حکمراں کانگریس کی گھیرا بندی سے پارٹی بیک فٹ پر

جے ڈی ایس لیڈر اور ہاسن سے این ڈی اے کے امیدوار پرجول ریوناّ کی خواتین کے ساتھ فحش ویڈیوز نے کرناٹک ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ ان ویڈیوز کے منظرعام پر آنے کے بعد حکمراں کانگریس نے جے ڈی ایس و بی جے پی سے سخت سوالات کیے جس کے بعد جے ڈی ایس نے پرجول کو پارٹی سے ...