کاروار: صحافت میں پوسٹ گریجویشن کر چکے پسماندہ طبقے کے نوجوانوں کو صحافتی کاروبار کے لئے دی جائے گی سرکاری امداد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th February 2024, 2:38 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 28 / فروری (ایس او نیوز) پسماندہ طبقات (ایس ٹی) سے تعلق رکھنے والے وہ بے روزگار نوجوان اور خواتین جنہوں نے صحافت میں ماسٹر ڈگری مکمل کی ہے، انہیں اپنا صحافتی کاروبار شروع کرنے کے لئے کرناٹکا مہارشی والمیکی شیڈولڈ ٹرائب ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعہ سبسیڈی والا فنڈ فراہم کیا جا رہا ہے ۔

     صحافت میں پوسٹ گریجویشن مکمل کیے ہوئے جو بے روزگار ضلع/تعلق کی سطح پر الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا (یو ٹیوب چینل، سوشیل میڈیا نیوز پیجز، نیوز آن لائن بلاگ، نیوز کنٹنٹ کریئشن، آن لائن نیوز بلاگ، ویب پیجز، آن لائن صحافت، میڈیا سے متعلق تربیت) وغیرہ سیٹ اپ کرنے کے لیے یونٹ لاگت کا 70 فیصد خرچ یا 5  لاکھ روپے (باقی یونٹ کی بقیہ لاگت بینک سے حاصل کرنی ہوگی)  سبسیڈی رقم کے لیے اہل ہونگے ۔

    اس فنڈ کو حاصل کرنے کے لئے شیڈولڈ ٹرائب کے امیدواروں سے آف لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

  26 مارچ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے اور اس تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔ 

     ضلع منیجر کرناٹک مہارشی والمیکی نگم کاروار کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ  درخواست دہندگان کا یو اے ایم   (Udyog Aadhahar Memorandum)  میں رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ متعلقہ تعلقہ کے تحت آنے والے محکمہ تعلقہ سماجی بہبود یا ضلع دفتر کرناٹکا مہارشی والمیکی شیڈولڈ ٹرائب ڈیولپمنٹ کارپوریشن سے درخواست فارم حاصل کریں اور ضروری دستاویزات کے ساتھ جمع کروائیں ۔      مزید معلومات کے لیے دفتر کے فون نمبر  226903 - 08382 پر رابطہ کریں ۔

ایک نظر اس پر بھی

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...