کرناٹک میں مسلم طالبات کو حکومت نے دی بڑی راحت، اب حجاب پہن کر امتحانات لکھنے کی ہوگی اجازت

Source: S.O. News Service | Published on 23rd October 2023, 7:50 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23/اکتوبر(ایس او نیوز/ایجنسی) کرناٹک میں مسلم طالبات کے لیے کانگریس حکومت نے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ  طالبات مقابلہ جاتی امتحان کے دوران  حجاب پہن کر امتحان دے سکیں گی۔ حجاب معاملے پر کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا اور ریاست کے وزیر تعلیم ایم سی سدھاکر نے ایک تجزیاتی میٹنگ کی تھی جس  میں  تمام اُمور  کو دھیان میں رکھتے ہوئے فیصلہ لیا گیا کہ امتحان کے دوران طالبات کو حجاب پہننے کی اجازت دی جائے۔

حجاب معاملہ کو لے کر کرناٹک حکومت میں وزیر تعلیم ایم سی سدھاکر نے بتایا کہ کچھ لوگ حجاب کو لے کر تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ لوگ امتحان میں حجاب پہن کر آنے والی طالبات پر اعتراض جتاتے  ہیں اور ماحول کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ  تذبذب والی حالت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ سبھی لوگوں کی آزادی کو توجہ میں رکھ کر ہی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ نیٹ کے امتحان میں بھی طالبات کو حجاب پہن کر بیٹھنے کی اجازت ہے۔ کوئی بھی شخص اپنی مرضی کے مطابق کپڑے پہن کر امتحان دے سکتا ہے، اس پر کسی بھی طرح کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ کرناٹک میں حجاب تنازعہ نے 2022 میں خوب سرخیاں بٹوری تھیں۔ اُڈپی ضلع کے پی یو سرکاری کالج میں انتظامیہ نے حجاب پہن کر آنے والی طالبات پر روک لگا دی تھی۔ انھیں کالج کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ اس پر بہت  بڑا ہنگامہ ہوا تھا اور پھر کئی کالجوں و سرکاری امتحانات میں مسلم طالبات کو حجاب پہننے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ کئی کالجز کے باہر مسلم طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا لیکن کالج انتظامیہ اور ریاست کی بی جے پی حکومت پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا تھا۔ کرناٹک میں اسمبلی انتخاب سے قبل کانگریس لیڈران نے کہا تھا کہ حکومت میں آنے پر مسلم طالبات کو حجاب پہن کر امتحان دینے کی اجازت ملے گی، اور اب کانگریس نے اپنا یہ وعدہ پورا کر دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے اتنخابی مہم ختم، کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12 ریاستوں کی 94 لوک سبھا سیٹوں کیلئے کل ہوگی ووٹنگ

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا شور اتوار کی شام پانچ بجے تھم گیا۔الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ انتخابی ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

مودی پرجول ریونّا کو ملک واپس لا کرکرناٹک سرکار کو سونپیں ، مہیلا کانگریس کا مطالبہ

پرجو َل ریونّا ج کے ذریعہ سیکڑوں  خواتین کے جنسی استحصال کےمعاملے میں  مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے اتوار کو مہیلا کانگریس نے وزیراعظم مودی سےمطالبہ کیا کہ وہ اپنی اتحادی پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان کو جرمنی سے ملک واپس لائیں اور ریاستی حکومت کو سونپیں۔

بی جے پی کا منافرت سے پُر ویڈیو، کمیشن میں شکایت، ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقہ کو مسلمانوں کیخلاف بھڑکانے کی کوشش

کانگریس نے کرناٹک میں  بی جےپی کے ذریعہ جاری کئے گئے اس ویڈیو کے خلاف اتوار کوالیکشن کمیشن میں   شکایت درج کرادی ہے جس میں  ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ ویڈیو سنیچر کو جاری کیا گیا تھا جس پراسی وقت سے سوشل میڈیا پر ...

کرناٹک فحش ویڈیو معاملہ: مزید تین متاثرہ خواتین ایس آئی ٹی کے پاس پہنچیں

اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے جے ڈی ایس کے مفرور ایم پی اور ہاسن سے این ڈی اے امیدوار پرجول ریونا کی بیرون ملک تلاش تیز کر دی ہے۔ اس دوران فحش ویڈیو اسکینڈل کی مزید تین متاثرہ خواتین نے ایس آئی ٹی سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خواتین نے ایچ ڈی ریونا کی ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

کرناٹک کانگریس نے راہل گاندھی و سدارمیا کی اینیمیٹڈ ویڈیو کے خلاف جے پی نڈا و امیت مالویہ کے خلاف درج کرائی شکایت

کرناٹک بی جے پی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو  سے متعلق ریاست میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ کانگریس نے اس ویڈیو کے حوالے سے بی جے پی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کے سوشل میڈیا انچارج امیت مالویہ نیز کرناٹک بی جے پی کے صدر بی وائی وجیندر کے خلاف الیکشن ...