بھٹکل: سخت حالات میں بھی وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے کئی ترقی جات کاموں کو انجام دیاہے: ایم گنگنا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th September 2018, 7:35 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :27/ستمبر(ایس اؤ نیوز) موجودہ  سیاسی حالات میں وزیر اعلیٰ کمار سوامی بہت ہی دباؤ میں کا م کررہے ہیں، وہ فی الوقت کانٹوں پر چل رہے ہیں۔ جے ڈی ایس کے ریاستی نائب صدر ایم گنگنا نے پریس کانفرنس میں ان خیالات کااظہار کیا۔

جمعرات کو سرکٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے گنگنا نے کہاکہ سابق وزیر اعلیٰ یڈیورپا روز صبح کمار سوامی کو ہراساں کررہے ہیں البتہ پچھلے ایک ہفتہ سے تھوڑی سی تبدیلی دیکھی جارہی ہے۔ سخت مشکل حالات میں کمار سوامی ترقی کے کئی سارے کام کئے ہیں۔  48000کروڑر وپئے کسانوں کے قرضے معاف کرتے ہوئے ستائشی کام کیا ہے۔ موز کو بھی انہوں نے سبسڈی دینے والے تنہا وزیر اعلیٰ ہیں۔ اترکنڑا ضلع میں نظر آرہی سپاری فصل کی بیماری کے متعلق رپورٹ مانگی ہے امید ہے کہ اس تعلق سے مناسب اقدام کریں گے۔

وزیر اعلیٰ کمار سوامی  کے ریاست کی مخلوط حکومت کو سازشوں کے ذریعے کمزور کرنے کی کوشش کی گئی تو ریاست کے عوام ہنگامے پر اتریں گے والے بیان کو بدل کر میڈیا  نے منی مانی تشریح کی ہے  جس سے کافی بیزارگی ہونے کی بات کہی۔ خاص چند میڈیاوالوں کا رویہ بہت خراب ہونے کی بات کہی ۔ انہوں نے کہاکہ ضلع میں جے ڈی ایس مضبوط ہے۔ پارٹی لیڈران کے اختلافات سے پارٹی کمزور ہونے کی بات صحیح ہے، آگے پارٹی کو استحکام بخشنے کے لئے ضلع، تعلقہ سطح پر پارٹی کو ازسرنو تشکیل دینے کی بات کہی۔ ضلع کے ترقی جات کاموں کے لئے نگراں کار وزیر دیش پانڈے تعاون دینےکا تیقن دیا۔

جے ڈی ایس تعلقہ صدر عنایت اللہ شاہ بندری نے کہاکہ بھٹکل کے اتی کرم مسئلے کا کمار سوامی کی قیادت والی مخلوط حکومت حل کرنے کی امید ہے۔ بھٹکل میں زیر تعمیر پوربھون کی عمارت کو زائد امداد فراہم کرنے کے لئے پیش کش کئے جانےکی جانکاری دی ۔ جے ڈی ایس کے ریاستی سکریٹری سنتو ش رائیکر، ڈی ایچ پٹگار، مناف مرجان کر، ایم ڈی نائک، ایشور نائک، کرشنا نند پائی ، وینکٹیش نائک، وی آر نائک، ابراہیم ، عبدالصمدوغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔