25؍جون سے ایس ایس یل سی امتحانات؛ کولار میں وزیر تعلیم سریش کمار نے تیاریوں کا اجلاس طلب کیا

Source: S.O. News Service | Published on 31st May 2020, 11:35 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کولار،31؍مئی(ایس او نیوز) 25؍جون سے ایس ایس ایل سی امتحانات منعقدہوں گے اورپوری حفاظت اوراحتیاط کے ساتھ امتحان کی کارروائی مکمل کی جائے گی، یہ بات ریاستی وزیربرائے بنیادی وثانوی تعلیم ایس سریش کمار نے کہی، انہوں نے آج یہاں ضلع پنچایت میٹنگ ہال میں کولار چکبالاپور اضلاع کے افسروں کااجلاس طلب کرکے ایس ایس ایل سی امتحان کی تیاریوں کاجائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ تعلیم بچوں کی حفاظت پرخصوصی توجہ دے گا، اور امتحان کے دوران سوشیل ڈسٹینسنگ کوترجیح دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں جملہ 8.5لاکھ طلبا ایس ایس یل سی امتحان لکھیں گے، جنہیں ماسک فراہم کئے جائیں گے اوراسکاؤٹس اینڈ گائیڈس ادارہ نے ماسک فراہم کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اسی طرح ریڈکراس تنظیم اوردیگر نجی اداروں نے بھی سینی ٹائزر فراہم کرنے کاتیقن دیاہے۔ پورے 4.5ہزار امتحانی مراکز میں تھرمل اسکیان کیاجائے گا۔

وزیر تعلیم نے کہاکہ امتحان کے دوران کسی بچہ کی صحت خراب ہوئی تو اسے الگ کمرے میں امتحان لکھنے کاموقع فراہم کیاجائے گا۔ کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں امتحان مراکز قائم نہیں کئے جائیں گے۔سریش کمارنے مزید کہاکہ حکومت نے عدالت کوتیقن دیاہے کہ امتحان میں حصہ لینے والے طلبہ کو ٹرانسپورٹیشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ جس کیلئے کے ایس آرٹی سی کے عہدیداروں سے بات چیت کی گئی ہے اورنجی تعلیمی اداروں کے اسکول،وین بھی بچوں کو امتحانی مراکز لانے استعمال کئے جائیں گے۔

انہوں نے بتایاکہ ہاسٹل کے طلبا اور مزدوروں کے بچوں کو ان کے رہائشی علاقوں کے اسکول میں ہی امتحان لکھنے کاموقع فراہم کیاجائے گا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ آن لائن کلاسس کاسلسلہ بہت پہلے سے چل رہاہے مگر لاک ڈاؤن کے دوران جوچھوٹے بچوں کیلئے آن لائن کلاس چلانے کا ڈھونگ رچاجارہاہے وہ ناقابل برداشت ہے، انہوں نے کہاکہ 6سال کی عمرکے بچوں کیلئے کسی بھی طرح کے آئن لائن کلاس منعقد نہ کئے جائیں ماہرین صحت نے رپورٹ دی ہے، چھوٹے بچوں کیلئے آن لائن کلاس چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس موقع پر کے جی ایف کی رکن اسمبلی روپا ششی دھر،ضلع پنچایت صدر سی ایس وینکٹیش سی ای او ایچ وی درشن، چکبالاپور ضلع پنچایت کی سی ای او فوزیہ ترنم اوردیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلورو کا آبی بحران: تالابوں کو نگلتا کنکریٹ کا جنگل!

دیوالی کے بعد کی بارشوں میں کئی فٹ پانی میں ڈوبا ہوا شہر گرمیوں کے شروع ہوتے ہی پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہا ہے۔ اگر چہ یہ بہانہ کیا جائے کہ بارش مسلسل دو سال سے کم ہو رہی ہے اور ریاست کی 256 تحصیلوں میں خشک سالی کا اعلان کیا جا چکا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بنگلورو جیسے پانی سے بھرے ...

کرناٹک میں 26 اپریل اور 7 مئی کو 2 مرحلوں میں ہوگی پولنگ

کرنا ٹک  میں 2 مرحلوں میں 26 اپریل اور 7 مئی کو پارلیمانی انتخابات ہوں گے، الیکشن کمیشن آف  انڈیا ( ای سی آئی) نے ہفتہ کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ کرنا  ٹک میں 28 سیٹوں کے لیے دووٹنگ  دو مرحلوں میں 26 اپریل اور 7 مئی کو ہونے والی ہے۔

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کے لیے کانگریس کی 15 گارنٹیوں کو بتایا انتہائی اہم

لوک سبھا انتخاب 2024 کا اعلان ہو چکا ہے اور سبھی پارٹیوں کی سرگرمیاں اب مزید بڑھنے والی ہیں۔ حالانکہ پہلے سے ہی سبھی سیاسی پارٹیاں انتخابی مہم میں زور و شور سے مصروف ہیں۔  لوک سبھا انتخاب کا شیڈول جاری ہونے سے قبل کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بنگلورو میں ایک پریس کانفرنس کیا جس ...

ایشورپا کے بیٹے کو نہیں ملی بی جے پی کی ٹکٹ؛ بغاوت کا اعلان؛ آزاد اُمیدوار کی حیثیت سے لڑیں گے شیموگہ حلقے سے الیکشن

اپنے  بیٹے کو بی جے پی کی ٹکٹ نہ دینے اور  یڈی یورپا کے بیتے کو شموگہ کی ٹکٹ دینے پر ناراض  بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ ایشورپّا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آزاد اُمیدوار کے طور پر شموگہ حلقے سے الیکشن لڑیں گے  اور  سابق وزیر اعلیٰ ایڈی یورپّا ا کے فرزند بی وائی ...

کرناٹک: پی یو سی امتحان میں طلبہ کو 'گریس مارکس' نہیں ملیں گے ۔ ایگزامنیشن بورڈ کی وضاحت

پی یو سی بورڈ کے امتحان میں فیزکس کے پیپر میں طلبہ کو گریس مارکس دینے کا جو سرکیولر وائرل ہوا ہے اس کے تعلق سے پی یو سی بورڈ نے وضاحت کی ہے کہ یہ ایک جعلی سرکیولر ہے اور ایسا کوئی فیصلہ بورڈ نے نہیں کیا ہے ۔ 

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ یدی یورپا کے خلاف پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، 17 سالہ لڑکی کے جنسی استحصال کا الزام

خود کو ملک کی سب سے ’سنسکاری‘ پارٹی کہنے والی بی جے پی کے لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کے خلاف پولیس نے پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ ایک 17 سالہ بچی کی والدہ کی شکایت کی بنیاد پر درج ہوا ہے۔ متاثرہ کی ماں نے الزام لگایا ہے کہ رواں سال 2 فروری ...

اتر کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ - چیک پوسٹوں پر تیز ہوئی جانچ پڑتال؛ بورڈس اور ہورڈنگس ہٹائے گئے

لوک سبھا انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ ہی اتر کنڑا کے مختلف مقامات پر چیک پوسٹس پر جانچ پڑتال کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں ۔  اسی کے ساتھ ہی  سڑک کنارے لگائے گئے اشتہاری بینرس اور ہورڈنگس وغیرہ بھی ہٹائے گئے ہیں۔

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت قائم ہوئے چیک پوسٹس - نقدی اور بیش قیمت اشیاء لے جانے کے لئے ضروری ہوگا دستاویزی ثبوت 

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ محکمہ پولیس نے حفاظتی بندوبست تیز کر دیا ہے اور عوام سے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے ساتھ  نقد رقم یا قیمتی اشیاء لے جاتے ہیں تو انہیں اس سے متعلقہ باضابطہ دستاویزی ثبوت اپنے پاس رکھنا ہوگا اور جانچ کے دوران افسران کے سامنے پیش کرنا ...

بنگلورو کا آبی بحران: تالابوں کو نگلتا کنکریٹ کا جنگل!

دیوالی کے بعد کی بارشوں میں کئی فٹ پانی میں ڈوبا ہوا شہر گرمیوں کے شروع ہوتے ہی پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہا ہے۔ اگر چہ یہ بہانہ کیا جائے کہ بارش مسلسل دو سال سے کم ہو رہی ہے اور ریاست کی 256 تحصیلوں میں خشک سالی کا اعلان کیا جا چکا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بنگلورو جیسے پانی سے بھرے ...

اروناچل پردیش اور سکم میں ووٹ شماری کی تاریخ تبدیل، اب 2 جون کو ہوگی گنتی

اروناچل پردیش اور سکم میں لوک سبھا انتخابات کے ساتھ اسمبلی انتخابات بھی ہوں گے لیکن ان دونوں ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے، اب ووٹوں کی گنتی 2 جون کو ہوگی۔ جبکہ دونوں ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔ اروناچل ...

مہاراشٹر میں پارلیمانی انتخابات 5مرحلوں میں ہوں گے

الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ۱۹؍ اپریل سے پولنگ کا سلسلہ شروع ہو گا جو ۷؍ مختلف مرحلوں میں یکم جون تک الیکشن ہوں گے اس کے بعد ۴؍ جون کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ۲۰۱۹ء اور ۲۰۱۴ء کے انتخابات کے نتائج ۲۶؍ مئی کو آئے تھے اور ۴؍ جون کو ...