ایس ایس ایل سی کے طلبا و طالبات کے لئے بھٹکل میں منعقد ہوا کامیاب ورکشاپ ؛ ایس ایس ایل سی کے بعد کیا ؟ امتحانی خوف کیسے دور کریں ؟

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th January 2024, 8:10 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :11؍ جنوری  (ایس اؤ نیوز ) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن (آئیٹا) اور بلاک ایجوکیشن افس (بی ای او)   بھٹکل کے اشتراک سے 11 جنوری 2024بروز جمعرات کو رابطہ ہال میں ایس ایس ایل سی طلبا و طالبات کے لئے ’ایس ایس ایل سی کے بعد کیا؟ اور امتحانی خوف کیسے دور کریں‘موضوع پر ورکشاپ کا کامیاب انعقاد ہوا۔ ورکشاپ میں 200سے زائد طلبا و طالبات شریک ہوکر رہنمائی حاصل کی۔

ورکشاپ کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتےہوئے  بھٹکل بلاک ایجوکیشن آفسر وی  ڈی موگیر نے طلبا سے کہاکہ وہ ایس ایس ایل سی امتحانات کے متعلق خوف نہ کھائیں ،البتہ بیدار رہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم تعلقہ کے ایس ایس ایل سی نتائج پر غورکریں تو پتہ چلتاہے کہ  تعلقہ میں انگریزی  اور کنڑا مضامین  میں اکثر طلبا ناکام ہونے کی وجہ سے مجموعی نتائج کی شرح  میں کمی ہورہی ہے۔ انہوں نے  اردو میڈیم کے طلبا کو صلاح دی کہ وہ  کنڑا زبان کے متعلق زیادہ محنت کریں  اور دلچسپی سے پڑھائی کریں۔

مہمان خصوصی کےطورپر جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے امیر مقامی مولانا سید زبیر نے کہاکہ طلبا کی تعلیمی زندگی میں ایس ایس ایل سی ایک موڑ کی حیثیت رکھتاہے، اگر یہاں ہماری بنیادی پڑھائی بہتر ہوتی ہے تو پھر آئندہ کی تعلیمی زندگی آسان ہوگی۔ بی ای اؤ دفتر بھٹکل کے اشتراک سے آئیٹا کے زیر اہتمام طلبا کےلئے ورکشاپ کے انعقاد کی انہوں نے ستائش کرتے ہوئے اسے  ایک بہتر قدم قرار دیا۔

ورکشاپ کے اہم رہنما عالمی سطح کی ایک  اہم کمپنی اپلوز ویلوسی (APPLUS VELOSI)اینڈ انڈسٹریز کے شعبہ تقرر کے صلاح کار جبران الدین خان نے پی پی ٹی کے ذریعے طلبا کی بہترین رہنمائی کی اور ایس ایس ایل سی کے بعد کن کن میدانوں میں وہ اپنی تعلیمی زندگی کو جاری رکھتےہوئے اعلیٰ مقام پاسکتےہیں اس کو بہتر انداز میں  پیش کیا۔

ورکشاپ کی صدارت کرتےہوئے آئیٹا کے ریاستی صدر محمد رضامانوی نے آئیٹا کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتےہوئے بتایا کہ آئیٹا اساتذہ اور طلبا کی رہنمائی کاکام انجام دیتی ہے۔ ریاست بھر کے کئی مقامات پر اساتذہ اور والدین کےلئے بھی ورکشاپ منعقد کئےجاتےرہے ہیں اور طلبا کے بہتر و روشن مستقبل کی طرف رہنمائی کےلئے بھی پروگرام منعقد کئےجاتے ہیں۔ آئیٹا کے بھٹکل تعلقہ صدر نعیم الحق نے نظامت کے فرائض انجام دیتےہوئے شکریہ کلمات اداکئے۔ ڈائس پر بی ای اؤ دفتر کے اشوک آچاری، نوائط کالونی اردو ہائی اسکول کے صدر مدرس افضل حسین وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔