سری لنکا میں صدر کے عہدے کے لیے اپوزیشن نے انورا کمارا دسانائیکے کا نام کیا تجویز

Source: S.O. News Service | Published on 16th July 2022, 9:35 PM | عالمی خبریں |

کولمبو،16؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) سری لنکا کی بائیں بازو کی جماعت جاتھیکا جنبل ویگیا کی رہنما انورا کمارا دسانائیکے کو صدارتی عہدے کے انتخاب کے لیے ان کا نام تجویز کیا ہے۔ انورا کا نام اپوزیشن لیڈر ساجتھ پریماداسا کے ذریعہ کل شام اسی عہدے کے لیے اپنی امیدواری کے اعلان کے بعد آیا ہے۔

پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف ساجتھ پریماداسا نے کہا کہ "ووٹنگ 225 ایم پیز تک محدود ہے، جس میں گوٹابایا راجا پاکسے اتحاد کا غلبہ ہے۔ اگرچہ یہ ایک سخت لڑائی ہے، مجھے یقین ہے کہ سچائی کی جیت ہوگی۔" پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ہفتے کے روز کہا کہ نئے صدر کے انتخاب کا عمل آٹھ دن کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔

پارلیمنٹ کے سکریٹری جنرل نے آج باضابطہ طور پر پارلیمنٹ کو مطلع کیا کہ سابق صدر راجا پاکسے نے 14 جولائی سے صدارتی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دریں اثنا، جمعہ کو سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے اور سابق وزیر خزانہ باسل راجا پاکسے کو بغیر اجازت 28 جولائی تک ملک چھوڑنے پر پابند عائد کر دی ہے۔ غورطلب ہے کہ سابق صدر راجا پاکسے کی غلط پالیسیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر بغاوت کا سامنا کرنے کے بعد وہ ملک سے فرار ہو گئے۔ سری لنکا کو معاشی اور سیاسی بحران کا سامنا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔