بھٹکل میں محکمہ پولس کے بچوں کے درمیان کھیل مقابلو ں کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd December 2018, 7:11 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:2؍ڈسمبر (ایس او نیوز) بھٹکل میں محکمہ پولس کے بچوں کے درمیان آج اتوار کو کھیل مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں کافی بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر ساجد مُلا نے بتایا کہ   کسی بھی مقابلے میں ہار جیت عام بات ہے ، مگر مقابلوں میں دلچسپی سے شریک ہونا  ہماری شخصیت مکمل ہونے کا ثبوت ہے۔اے سی نے کہا کہ دنیا میں پیدا ہونے والے ہرایک انسان میں کوئی نہ کوئی صلاحیت ضرور موجود رہتی ہے صلاحیتوں کو چھپا کر رکھنا ممکن نہیں ہے ، مگر ان صلاحیتوں کے لئے مواقع کی تلاش رہتی ہے ، اب جب کہ ایک سنہرا موقع میسر آیا ہے تو کھلاڑیوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس کا صحیح استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھیں۔

 تعلقہ کے ساگر روڈ پر واقع  پولس پریڈ میدان میں پرندوں کو  ہوا میں اُڑاتے ہوئے  مقابلوں کا افتتاح کیا گیا۔

سرکل پولس انسپکٹر  گنیش نے استقبال کیا،   پی ایس آئی کوسومادھار نے نظامت کی۔ کانسٹبل ماروتی نائک نے شکریہ اداکیا۔ ورکنگ جرنلسٹ  اسوسی ایشن کے ضلعی صدر رادھا کرشنا بھٹ اور بھٹکل ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا جو خود بھی کھلاڑی رہے ہیں اس موقع پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔