کیرالہ میں مانسون کی آمد، دہلی-این سی آر اور یوپی سمیت کئی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر

Source: S.O. News Service | Published on 10th June 2023, 12:26 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 10/جون (ایس او نیوز/ایجنسی)  مانسون کیرالہ میں داخل ہو چکا ہے لیکن ملک کی کچھ ریاستوں میں گرمی کی لہر بدستور جاری ہے۔ قومی راجدھانی دہلی اور یوپی سمیت بیشتر ریاستوں میں گرمی کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم نظر آ رہا ہے۔ تیز دھوپ اور گرم ہواؤں کی وجہ سے لوگ ضروری کام کے وقت ہی گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی پیشن گوئی کے مطابق 10 جون بروز ہفتہ کو قومی راجدھانی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ دن بھر شدید لو چلنے کا امکان ہے۔ یوپی میں 10 جون اور 11 جون کو گرمی کا زور جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری تک اضافے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ بہار میں بھی گرمی کی لہر جاری ہے۔ آئی ایم ڈی کے اعداد و شمار کے مطابق اگلے 2-3 دنوں کے دوران ریاست میں درجہ حرارت میں 3-4 ڈگری کا اضافہ متوقع ہے۔

قبل ازیں، محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ جنوبی ہندوستان میں مانسون یکم جون تک دستک دے گا لیکن اس بار مانسون عام تاریخ سے ایک ہفتہ بعد جمعرات کو کیرالہ پہنچا۔ مانسون کی آمد کی وجہ سے محکمہ موسمیات نے کیرالہ میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ریاست کے ترواننت پورم، کولم، پٹھان متھیٹا، الاپپوزا، کوٹائم، اڈوکی، کوزی کوڈ اور کنور اضلاع میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی سمندری طوفان ’بپرجوئے‘ کے اگلے 36 گھنٹوں میں شدت اختیار کرنے کا خدشہ ہے۔ اس وجہ سے محکمہ نے ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق لکشدیپ، ساحلی کرناٹک، انڈمان نکوبار جزائر، اروناچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب آسام، میگھالیہ، گجرات، مہاراشٹر میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔ لداخ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور سکم میں کچھ مقامات پر بارش اور برف باری کی توقع ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو باندہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ووٹنگ کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں، جن میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی ہے۔ آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ اب تو آنسوؤں کا دریا بہنے لگا ہے، اس بار آنسوؤں کا پانی خطرے کے ...

بی جے پی مہاراشٹر میں گندی سیاست کر رہی ہے: آدتیہ ٹھاکرے

ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے سشما آندھرے کو شیوشینا (ٹھاکرے) میں شامل کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سشما آندھرے شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے پر تنقید کی تھی اور اب انھیں کی پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی مہاراشٹر میں ...

شکایت پر عدالت کے نوٹس لینے کے بعد ای ڈی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک اہم فیصلے میں کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 44 کے تحت ایک شکایت پر عدالت کی طرف سے نوٹس لینے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کسی شخص کو گرفتار نہیں کر سکتا۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجل بھویان کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

ہمارا حکم صاف ہے، کیجریوال کو خود سپردگی کرنی ہوگی: سپریم کورٹ

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر آج (16 مئی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کی بنچ نے کہا کہ کیجریوال کو 2 جون کو خودسپردگی کرنی ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ ...

1000 ٹھگوں کی اسکائپ آئی ڈی بلاک، ہزاروں سِم کارڈ کیخلاف بھی ہوئی کارروائی

حکومت ہند نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے ڈیجیٹل اریسٹ اور بلیک میلنگ کے واقعات کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔حکومت نے 1000 اسکائپ آئی ڈی کو بلاک کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس طرح کی دھوکہ دہی میں شامل ہزاروں سِم کارڈ کو بھی بلاک کر دیا ہے۔

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

منیش سسودیا کی عدالتی حراست میں 30 مئی تک توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کو شراب کے مبینہ گھوٹالے میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 30 مئی تک توسیع کر دی۔ خیال رہے کہ سسودیا کی عدالتی حراست بدھ کو ختم ہو گئی۔ راؤس ایونیو کورٹ کی جج کاویری باویجا نے حراست میں توسیع کا حکم ...

ملک کے 140 کروڑ عوام بی جے پی کو 140 سیٹوں کو لئے ترسا دیں گے: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے جھانسی میں بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس بار 140 کروڑ عوام بی جے پی کو 140سیٹوں کے لئے ترسا دیں گے، جھانسی میں بی جے پی کی وداعی کی جھانکی تیار ہو رہی ہے۔

لوک سبھا انتخاب: دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کانگریس کے تینوں امیدواروں کے لیے مانگیں گے ووٹ

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج ایک اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کل دو روڈ شو کریں گے جس میں دہلی کی 7 میں سے 3 لوک سبھا سیٹوں پر کھڑے کانگریس امیدواروں کے لیے عوام سے ووٹ کی اپیل کریں گے۔