کانگریس پارلیمانی کمیٹی اجلاس: سونیا گاندھی مودی حکومت پر برہم، ’ارکان پارلیمنٹ کی معطلی غیرمعمولی اور ناقابل قبول‘

Source: S.O. News Service | Published on 8th December 2021, 12:15 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 8؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں کانگریس پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں کانگریس کی موجودہ صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی سمیت پارٹی کے دیگر ارکان پارلیمنٹ شامل ہوئے۔ اجلاس کے دوران شہید کسانوں، حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ کی معطلی اور مہنگائی جیسے مسائل پر بحث کی گئی۔

کانگریس پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے دوران کانگریس صدر سونیا گاندھی نے تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں، مہنگائی، سرحد پر کشیدگی اور مہنگائی جیسے موضوعات پر مودی حکومت کی تنقید کی۔ سونیا گاندھی نے حزب اختلاف کے راجیہ سبھا کے ارکان کی معطلی پر بھی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا۔

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ کسان تحریک کے دوران 700 کسان اپنی جان گنوا چکے ہیں اور حکومت کو ان کا احترام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کسانوں کے معاملہ میں مودی حکومت کو بے حس قرار دیا۔ وہیں، مہنگائی کے معاملہ پر مودی حکومت کو نشانہ پر لیتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ عوام مہنگائی سے پریشان ہیں لیکن حکومت اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہی۔

سونیا گاندھی نے مزید کہا کہ مودی حکومت سرکاری اداروں کو تباہ کر رہی اور ملک کی املاک کو فروخت کر رہی ہے۔ سرحد کی موجودہ صورت حال پر بھی سوال کھڑے کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ سرحد پر حالات کے تعلق سے ہم پارلیمنٹ میں تفصیلی بحث کا مطالبہ کرتے ہیں۔ 12 ارکان پارلیمنٹ کی معطلی پر سونیا گاندھی نے کہا کہ کانگریس پارٹی معطل شدہ ارکان پارلیمنٹ کے حق میں اور اس فیصلہ کے خلاف کھڑی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدارس کانظام ِ تعلیم؛ وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہوناچاہیے: امیر جماعت اسلامی ہند سیدسعادت اللہ حسینی کا خطاب

مرکزی تعلیمی بورڈ، جماعت اسلامی ہند نے ''ہندوستان کے دینی مدارس (اسلامی اسکولوں) کے نصاب کی ضابطہ بندی'' کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  جماعت اسلامی ہند کے امیرجناب سید سعادت اللہ حسینی نے کہا، ''ملک میں دینی مدارس کا نصاب اس وقت ...

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...